عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے بلدیاتی سہولیات حوالے سے انتظامات بہتر بنائے جائیں، نشاط ضیاء قادری
Posted on October 27, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا ہے کہ صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ انسداد ڈینگی سمیت مہلک امراض سے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے گلیوں اور محلوں کی سطح پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے علاقائی مسائل سے پاک معاشرے کے قیام اور صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے عوام بلدیاتی اداروں سے تعاون کریں ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے صفائی وستھرائی اور بلدیاتی مسائل کے معائنے کے سلسلے میں شاہ فیصل کالونی کے تفصیلی دورے کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کو اولین ترجیح دی جائے شاہراہوں اور گلیوں میں بند اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کو یقینی بنایا جائے اور سڑکوں اور گلیوں کو روشن رکھنے کے حوالے سے اقدامات تیز کئے جائیں دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں علاقہ معززین اور عوام کے وفود سے ملاقات کی۔
ان سے علاقائی مسائل اور بلدیاتی اداروں کی جانب سے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر عوام نے رکن صوبائی اسمبلی کو علاقوں میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست کارکنان عوامی خدمات میں شب روز کوشاں ہیں علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کی مکمل مانیٹرینگ کی جارہے اور اس کی درستگی کے لئے اداروں کے باہمی تعاون سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے متعلقہ اداروں سے تعاون کریں۔ اس موقع پر عوام کی جانب سے پیش کئے گئے علاقائی مسائل کے حل کے موقع پر موجود متعلقہ افسران سے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے احکامات صادر کرتے ہوئے نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران سے کہاکہ عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔