حضرت علی رضی اللہ تعالی عنھا جرأت، بہادری اور شجاعت کا منبح تھے
Posted on October 27, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : حضرت علی رضی اللہ تعالی عنھا جرأت ، بہادری اور شجاعت کا منبح تھے۔ آپ رضی اللہ تعالی عنھا کو باب العلم کہا جاتا ہے۔ آپ رضی اللہ تعالی عنھا حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے چچا زاد بھائی اور پیارے داماد بھی تھے۔ آپ رضی اللہ تعالی عنھا کی اسلام کیلئے گراں قدر خدمات رہتی دنیا تک قائم رہیں گی۔ ہمیں اہل بیت کے ساتھ محبت کا ثبوت دینا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار پیر آف چھتر شریف سید محمد حسین شاہ گیلانی، معروف شاعر و دانشورد عزیز شاہد نے گزشتہ روز حاجی غلام فارق کھیارہ کی جانب کی علامتی شادی کی خوشی میں ولیمہ کے موقع پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنھا اور آپ رضی اللہ تعالی عنھا کا گھرانہ آلِ نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہیں۔ آپ رضی اللہ تعالی عنھا کا بہت بڑا رتبہ ہے۔ اہلِ بیت کی محبت کے بغیر کسی بھی مسلمان کا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا۔ حاجی غلام فاروق نے کہا کہ ان کی اہل بیت سے بے پناہ محبت ہے جس کے باعث وہ ہر سال حضرت علی رضی اللہ تعالی عنھا، حضرت فاطمہ الزہرہ رضی اللہ تعالی عنہ کی شادی کی خوشی میں ولیمے کا اہتمام کرتے ہیں اور ان کے صدقے سے اولاد نرینہ کے طلبگار ہیں۔ تقریب میں مرکزی انجمن تاجران کی سنٹرل کمیٹی کے رکن طارق پہاڑ ، عبد الحمید گھلو، احمد بخش، ماسٹر ارشاد حسین، کفایت حسین قریشی، جہانگیر شاہ قریشی، سید نجم الحسن شاہ، حاکم خان کھیارہ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ بعد ازاں ولیمہ کا اہتمام کیا گیا۔