اسلام آباد(جیوڈیسک) آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ بھارتی جماعت کانگرس کی حکومت ہندوستان میں انتخابات کے باعث لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کررہی ہے تاکہ بھارتی عوام کو دھوکہ دیا جاسکے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے مبصرین کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق یادداشت پیش کرنے کے بعد ذرائع کے نمائندے اعزاز سید سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔