ایم کیو ایم سے رابطے سندھ کی بھلائی کیلئے سود مند ہیں۔ شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں رابطے سندھ کی بھلائی اور ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ضروری نہیں کے ملاقاتیں صرف حکومت میں آنے کے لئے ہوں۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم ماضی میں ان کے ساتھ حکومت میں شامل رہی ہے۔ دونوں جماعتوں کے تعلقات اچھے ہیں۔ چاہتے ہیں ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی قوتوں سے رابطے جاری رہیں۔

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں رابطے سندھ کی بھلائی اور ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ضروری نہیں کے ملاقاتیں صرف حکومت میں آنے کے لیے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں دشمنیاں نہیں، اختلافات ہوتے ہیں۔ دوریاں رابطوں سے ہی ختم ہوتی ہیں۔