پاکستانی برآمد کندگان کو 5 لاکھ ٹن پیاز کے برآمدی آرڈر

Onion

Onion

کراچی (جیوڈیسک) پاکستانی برآمد کندگان پہلی مرتبہ 5 لاکھ ٹن پیاز کے برآمدی آرڈر حاصل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ رواں ماہ کے دوران عرب امارات سمیت مختلف ممالک کو 8 ہزار ٹن پیاز برآمد کی جا چکی ہے۔

پاکستانی برآمد کندگان کے مطابق ملائشیا، سنگاپور، متحدہ عرب امارات اور کولمبو سمیت مختلف ممالک کی جانب سے 5 لاکھ ٹن پیاز کے برآمدی آرڈرز مل چکے ہیں۔ ان ممالک کو پاکستانی پیاز 400 سے 500 ڈالر فی ٹن کے حساب سے برآمد کی جا رہی ہے۔

برآمدکندگان کے مطابق پڑوسی ملک بھارت میں پیاز کی فصل خراب ہونے اور پیاز کی قیمت بڑھنے کے باعث پاکستانی برآمد کندگان کو گزشتہ سالوں کے مقابلے میں 50 فیصد زائد آرڈر ملے ہیں جس کی ایک وجہ پاکستان میں پیاز کی اچھی فیصل ہونا بھی ہے۔