الیکشن کمیشن کا پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں 7 دسمبرکو بلدیاتی انتخابات کرانے پر غور

 Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کا پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں سات دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے پر غور ، پانچ نومبر کو بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق حکمت عملی پر غور کے لیے اسلام آباد میں اہم اجلاس جاری ہے۔اجلاس میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنر شریک ہیں۔اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول سے قبل تین روزمیں انتخابی فہرستوں کی تیاری،حلقہ بندیوں اور کاغذات نامزدگی کی تیاری سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سات دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے پر غور کر رہا ہے۔

پانچ نومبر کو بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیے جانے کا امکان ہے۔اجلاس میں حتمی فہرست آنے سے پہلے بیلٹ پیپرز شائع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قانون کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں بیلٹ پیپرز پر امیدواروں کے نام درج نہیں ہوں گے، بیلٹ پیپرز پر صرف انتخابی نشان ہوں گے۔