ہر دور میں سازشیں ہوئیں، اسفند یار پختونوں کے ہیرو ہیں، زاہد خان

Zahid Khan

Zahid Khan

پشاور (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے راہنما اور سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ اعظم خان ہوتی کی پریس کانفرنس پر حیرت اور افسوس ہوا، 2دن کے بعد اے این پی اپنا رد عمل دے گی، اعظم خان ہوتی کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل میں زاہد خان نے کہا اعظم ہوتی ہمارے گھر کا بندہ ہے اس لیے زیادہ دکھ ہوا لیکن اسفند یارولی پختون قوم کے ہیرو ہیں۔

ہردورمیں ہماری قیادت کے خلاف سازشیں کی گئیں۔ الزام لگانے والے نے خود اعتراف کیا کہ اس کے پاس ثبوت نہیں جس کے بعد پریس کانفرنس کی کوئی اہمیت نہیں رہتی، اعظم ہوتی کو اب یہ باتیں کیوں یاد آئی ہیں، پچھلے 5 سال میں ہماری حکومت تھی تواس وقت الزامات کیوں نہیں لگائے۔ کسی کو قیادت کا شوق ہے تو پارٹی انتخابات ہو رہے ہیں وہ انتخابات میں حصہ لے۔