اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات کر ہی نہیں سکتی، آئین کو نہ ماننے والوں کے ساتھ حکومت کن شرائط پر بات کرے گی۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں طالبان کے ساتھ مذاکرات ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے۔ طالبان کا پہلا مطالبہ ہی ڈرون حملے بند کرنے کا ہے۔ امریکہ نے ڈرون حملے بند کرنے کی بات ہی نہیں کی تو مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز سمیت کسی بھی ادارے کی نجکاری کے خلاف ہیں۔
نجکاری اور ڈان سائزنگ کے خلاف مزاحمت کریں گے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کل پاکستان نقصان میں جائے گا تو کیا آپ پاکستان کو بھی بیچ دیں گے۔