لیاری (جیوڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں کا لیاری میں کئی روز سے آپریشن جاری ہے لیکن گینگ وار کے بڑے بڑے کردار ابھی تک ان کے ہتھے نہیں چڑھ سکے۔
لیاری میں کئی دن کی گینگ وار کے بعد رینجرز اور پولیس نے آپریشن شروع کیا۔ حکام روزانہ کئی جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کا دعوی کرتے ہیں لیکن گینگ وار کے مرکزی کرادر ابھی تک پکڑے نہیں جا سکے۔ نجانے یہ لوگ چھلاوہ بن کر غائب ہو گئے ہیں یا پولیس نے آنکھوں پر پٹی باندھ لی ہے۔
نور محمد عرف بابا لاڈلا، استاد تاج محمد عرف تاجو اور جبار عرف جینگو جیسے گینگ وار کے بڑے ملزم پولیس کی پہنچ سے دور ہیں۔ ذرائع کے مطابق گینگ وار کے یہ مرکزی کردار اپنے علاقوں میں روپوش ہیں لیکن انہوں نے نے پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو تگنی کا ناچ نچا دیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 800 اہلکار صرف علاقے کے محاصرے تک محدود ہیں۔ لیاری کے علاقیسنگولین، کلاکوٹ، دبئی چوک اور شاہ بیگ لین میں کئے گئے آپریشنز بھی ناکامی سیدو چار ہیں۔