صابر حسین نقوی نے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

حسن ابدال کی مشہور و معروف سیاسی شخصیت سید صابر حسین شاہ نقوی سابقہ کونسلر بلدیہ نے آمدہ بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا.انھوں نے اپنے خیالات کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ مولا پاک کی مہربانی سے ان کو وارڈنمبر ١٢ سے الیکشن لڑنے کا موقع مل رہا ہے جو کہ ان کے لئے خوش قسمتی کی بات ہے کیونکہ وہ ایک سید سادات گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور پنجتن پاک کو ماننے والے ہے۔

انھوں نے سابقہ ادوار میں بھی الیکشن لڑے اور کامیابی سے ہمکنار ہوئے.وہ عوام کی خدمت کرنے کے لئے ایک بار پھر میدان میں اترے ہیں اور انشااللہ مولا کی کرم نوازی سے وہ یہ بلدیاتی الیکشن بھی جیت کر مخالفین کو سرپرائز کریں گے.