کامیاب ہوکر حلقے کے مسائل حل کرنے کی کوشش دلی لگن اور پوری ایمانداری سے کریں گے : رائوگلشن

لاہور : حلقہ کی بڑی برادریوں،میئو رحمانی ملک،جٹ ،گجر،آرائیں،انصاری، مغل اور دیگر معزین علاقہ جن میں نیامت علی بھٹی نمبر دار،رائو ناصر علی خاں،صدر رحمانی ینگ کونسل ڈاکٹر اکرام ،چوہدری آس محمد میئو،شوکت مغل،لیاقت گجر،صدیق اکبر انصاری،جاوید مہر،ملک طارق،ملک وسیم عرف بابا ،اعجاز رحمانی،رمضان گجر ،چوہدری اکبر محمد حسین اور دیگر شامل تھے نے بلدیاتی الیکشن میں یوسی 195سے وائس چیرمین کے اُمیدوار رائوگلشن حسن خاں اور جنرل کونسلرکے اُمیدوار افتخار نتھی کی بھرپور غیر مشروط حمایت کا اعلان کر کیا۔

معزین علاقہ نے رائوگلشن حسن خاں کی رہائش گاہ پر بڑے اجلاس میں اُن کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں اُن کی بھر پور غیر مشروط حمایت کریں گے اور حلقہ کے مسائل کو حل کرنے میں ہمیشہ اپنے نمائندوں کا ساتھ دیں گے جس کے بعد اِن اُمیدواروں کی کامیابی کے امکانات بہت روشن ہیں ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رائوگلشن اور افتخار نتھی نے کہا کہاگر عوام نے اُن پر اعتماد کیا تو وہ کامیاب ہو کر حلقہ کے مسائل کو حل کی کوشش دلی لگن اور پوری ایمانداری سے کریں گے۔ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔