گجرات کی خبریں 28/10/2013

آستانہ عالیہ مہمدہ شریف میں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہو گیا
گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ مہمدہ شریف میں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، تفصیلات کے مطابق حضرت قاضی محبوب عالم آوانی کا 31واں ، حضرت قاضی مظہر الحق آوانی کا 14واں اور حضرت قاضی مقصود الحق آوانی کا پہلا عرس مبارک کی تقریبات زیر صدارت قاضی منصور الحق آوانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف منعقد ہو رہی ہیں ، جبکہ یہ تقریبات زیر نگرانی قاضی رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف منعقد ہو رہی ہیں ، پہلی نشست میں ممتاز عالم دین و سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت سلطان باہو ، سلطان فیاض الحسن ، منہاج القرآن علمائے ونگ کے مرکزی نائب صدر علامہ رانا محمد ادریس ، علامہ عبدالرشید اویسی اور صاحبزادہ محبوب الرحمن فیض پوری خطیب اعظم یوکے نے خصوصی خطاب کیا ، اس موقع پر پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ، پیر سید انتصار الحسن شاہ ، پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی ، پیر سید آل احمد شاہ ، سید انور علی شاہ ، سید خالد حسین شاہ و دیگر اہم شخصیات نے کثیر تعدا د میں شرکت کی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت قاضی مظہر الحق آوانی کا 14 واں اور حضرت قاضی مقصود الحق آوانی کا پہلا عرس مبارک
گجرات (جی پی آئی) آج صبح نو بجے دربار مہمدہ شریف پرحضرت قاضی محبوب عالم آوانی کا 31واں ، حضرت قاضی مظہر الحق آوانی کا 14 واں اور حضرت قاضی مقصود الحق آوانی کا پہلا عرس مبارک کی تقریبات کے سلسلہ میں دوسری نشست منعقد ہو گی ، جس کی صدارت صاحبزادہ قاضی منصور الحق آوانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف کرینگے جبکہ انتظامات کی نگرانی قاضی رضوان منصور آوانی کرینگے ، جبکہ ممتاز عالم دین صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی ، صاحبزادہ عتیق الرحمن فیض پوری خطاب کرینگے ، علمائے کرام ، پیران کرام کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں ایک جلسہ بسلسلہ ” حرمتِ قرآن مجید” زیر اہتمام تنظیم اہلسنت منعقد ہو گ
گجرات (جی پی آئی)یکم نومبر جمعة المبارک کو ٹھیک پونے تین بجے بعد نماز جمعة المبارک چوک جی ٹی ایس گجرات میں ایک جلسہ بسلسلہ ” حرمتِ قرآن مجید” زیر اہتمام تنظیم اہلسنت منعقد ہو گا۔ جس سے پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری ” قرآن مجید اورمقدس اوراق کی عزمت وحرمت اور اُن کی حفاظت ” کے موضوع پر قرآ ن وسنت کی روشنی میں علمی وتحقیقی خطاب فرمائیں گے۔اور اس سلسلہ میں مسلمانوں کی خصوصی تربیت کریں گے ۔تنظیم اہلسنت کے رہنما ئوں علامہ ابوتراب بلوچ ،پروفیسر محمد عظیم قادری ،قاری مختار احمد سعیدی ،قاری خالد محمود قادری اور علامہ عبد الرحمن نعیمی نے تمام شعبہ زندگی کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ اس اہم دینی جلسہ میں قافلہ در قافلہ شرکت فرما کر اللہ کے کلام ،قران مجید سے محبت کا بھر پور مظاہرہ فرمائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کا خدمت خلق کے لیے ایک اور قدم کے مطابق الخدمت فائونڈیشن نے د سترخوان کا سلسلہ شروع کیا
گجرات (جی پی آئی) الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کا خدمت خلق کے لیے ایک اور قدم کے مطابق الخدمت فائونڈیشن نے د سترخوان کا سلسلہ شروع کیا ہے۔جس کا آغاز D.H.Q کھاریاں سے کیا گیا۔جس میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ الخدمت فائونڈیشن پنجاب کے نائب صدر الخدمت فائونڈیشن پنجاب سید ضیائاللہ ایڈووکیٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس پروگرام کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔تاکہ دکھی انسانیت کے دکھوں کا مداوہ ہو سکے۔ الخدمت فائونڈیشن پنجاب کے نائب صدرسید ضیاء الّٰلہ ایڈووکیٹ نے تمام مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کے وہ الخدمت فائونڈیشنکے اس پراجیکٹ میں تعاون کریں۔ تاکہ زیادہ لوگ اس پراجیکٹ سے مستفیدہو سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دی گجرات فر ینڈ لائن کلب کے ممبر ان گز شتہ روز سابق صدر فر ینڈ لائن کلب لائن خر م شہزاد نت کی صاحبزادی کی وفات پر فاتحہ خوانی
گجرات(جی پی آئی)دی گجرات فر ینڈ لائن کلب کے ممبر ان گز شتہ روز سابق صدر فر ینڈ لائن کلب لائن خر م شہزاد نت کی صاحبزادی کی وفات پر فاتحہ خوانی کیلئے ان کے گائو ں تر کھا میںگئے،انہوں نے خر م شہزاد نت سے ان کی صاحبزادی کی وفات پر تعز یت کی اور دعا کی اللہ مر حومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ در جہ عطا فر مائے اور مر حومہ کے لو احقین کو صبر وجمیل عطافر مائے،اس موقع پر صدر گجرات فر ینڈ لائن کلب فراز ملک سیکرٹر ی کلب شیخ عمر نو خیز نائب صدر ڈاکٹر ثو بان شاہد شیخ سلمان ظہیر شیخ محمد ابوبکر لائن اویس اجمل لائن شیخ سہیل منیر و دیگر ممبر ان ہمر اہ تھے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان میں اس وقت تعلیمی نظام ایک اہم دور سے گذر رہا ہے
گجرات (جی پی آئی) پاکستان میں اس وقت تعلیمی نظام ایک اہم دور سے گذر رہا ہے ۔ اعلیٰ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اس وقت جتنی کوششیں ہو رہی ہیں شاید ہی کسی دور میں ہوئی ہوں۔ اعلیٰ تعلیم کا اصل مقصد ذہنوں کو وسعت عطا کرنا اور طالب علموں میں صحت مند علمی رجحانات پیدا کرنا ہے تاکہ طالب علم اپنی عملی زندگی میں پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں اپنا کردار بہتر انداز میں نبھا سکیں۔ پاکستان چونکہ برصغیر پاک و ہندمیں واقع ہے اس لیے یہاں ذات پات کے زیر اثر برادریوں کا نظام بہت گہری جڑیں اختیار کر چکا ہے ۔ زندگی کے مختلف شعبوں اور خاص طور پر انتخابات کے موقع پر برادری سسٹم کے گہرے اثرات نمایاں نظر آتے ہیں۔ مگر اعلیٰ تعلیمی نظام کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے سے ہماری نئی نسل زیادہ سے زیادہ تعلیم کی جانب راغب ہو رہی ہے جس کے نتیجہ میں برادری سسٹم کے اثرات آہستہ آہستہ کمزور پڑنے لگے ہیں اور عوام زندگی کے مختلف شعبہ جات میں میرٹ، محنت اور اخلاص کو ترجیح دینے کی جانب مائل نظر آتے ہیں ۔ مجھے امید ہے کہ ہماری موجودہ نوجوان نسل اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کی تقدیر بدلنے میں کامیاب ہو گی ” ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف گجرات کے ڈائریکٹر SSC پروفیسر سید شبیر حسین شاہ نے برطانیہ سے آئے ہوئے طالب علموں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ قبل ازیں یونیورسٹی آف گجرات پہنچنے پر ڈائریکٹر SSC اور انکی ٹیم نے مارسڈن ہائیٹس کمیونٹی کالج کے پندرہ طالب علموں پر مشتمل وفد کو خوش آمدید کہا ”برادری” کے موضوع پر ایک گروپ ڈسکشن کے دوران ڈائریکٹرSSC سید شبیر حسین شاہ نے برطانوی طلباء کے مختلف موضوعات پر سوالات کے سیر حاصل جوابات پیش کیے ۔ ان سوالات کا زیادہ تر تعلق پاکستانی ثقافت، تہذیب، پاکستان کے مستقبل اور اسکی سیاست سے متعلق تھا۔ برطانوی طالب علموں کا یہ وفد اپنے استاد سٹوارٹ رو کی قیادت میں اس وقت پاکستان کے دو ہفتہ کے مطالعاتی دورہ پر آیا ہوا ہے ۔ اس دورے کا مقصد مختلف ملکوں کے طالب علموں کو ایک دوسرے کے قریب لانا اور ان میں باہمی روابط کو استوار و مضبوط کرنا ہے ۔ یونیورسٹی آف گجرا ت کے دورہ کے دوران ان طالب علموں نے مختلف فیکلٹیز، نواز شریف میڈیکل کالج، فیکلٹی آف انجینئرنگ، سنٹر فار میڈیا اینڈ کمیونیکیشن، UOG کے FM ریڈیو کے علاوہ جناح پبلک سکول کا بھی دورہ کیا اور مختلف شعبوں کے طلباء و طالبات سے اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔