شاہ فیصل کالونی میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس آج ہوگا

کراچی : ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ایسٹ شاہ فیصل زون کے تحت محرم الحرام کے موقع پر قیام امن اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے علماء اکرام ،علاقہ معززین ،مساجد وامام بارگاہوں کے منتظمین اور جلوس و تازیہ پرمٹ ہولڈرز کاایک اعلیٰ سطحی اجلاس( آج ) مورخہ 30اکتوبر2013ء بروز بدھ بوقت سہہ پہر 4بجے شاہ فیصل زون مرکزی آفس کے سبزہ زار پر منعقد ہوگا ۔

اجلاس میں رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان ،اراکین صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی اور نشاط ضیاء قادری ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر علی وسان ،میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی شرکت کرینگے ۔اجلاس میں رینجرز ،پولیس ،ٹریفک پولیس ،کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی اداروں سے عوامی سہولیات کی فراہمی پر مامور تمام اداروں کے نمائندے شرکت کرینگے۔