انصاف یوتھ ونگ کی تنظیم نو کیلئے صوبائی قیادت نے تشکیل دی گئی کمیٹی کو فری ہینڈ دیدیا
Posted on October 29, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
چکوال : ضلع چکوال کی انصاف یوتھ ونگ کی تنظیم نو کیلئے صوبائی قیادت نے تشکیل دی گئی کمیٹی کو فری ہینڈ دیدیا،کمیٹی کے اراکین کوانفارمیشن سیکرٹری نارتھ پنجاب عطاء الرحمٰن عباسی نے تنظیم نو کا کام جلد مکمل کرتے ہوئے رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں تفصیلات کیمطابق انصاف یوتھ ونگ چکوال کی تنظیم کو فعال بنانے کیلئے صوبائی قیادت کیجانب سے چوہدری احسن زاہد ،اعجاز بٹ اور تلہ گنگ سے ملک مظہر کو نامزد کیا گیا جن کی زمہ داری مشاورت کے بعد تنظیم میں موجود خلاء کو پُر کرنا تھا جو کہ مشاورت کا مرحلہ کا میابی سے مکمل ہونے کے بعد صوبائی قیادت نے کمیٹی کے اراکین کو تنظیم نو کا کام سونپ دیا گیا اور ساتھ ہی جلد کام کو مکمل کر کے رپورٹ کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔
اس ضمن میں چورہد ی احسن زاہد اور اعجاز بٹ نے صحفیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک دس یونین کونسلوں میں مشاورت جاری ہے جن کے عہدیداروں کو جلد نامزد کر دیا جائے گا اور تلہ گنگ میں کمیٹی کے رکن جو کہ عرصہ دراز سے انصاف یوتھ ونگ سے منسلک ہیں ملک مظہر نے اپنی زمہ داری مکمل کرنے کی جدوجہد دن رات جاری کر رکھی ہے اس موقع پر اعجاز بٹ نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی نوجوان ہوتے ہیں اور انصاف یوتھ ونگ تندرست اور مضبوط ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرے گی وہ چکوال میں صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن انصاف یوتھ ونگ عطاء الرحمٰن عباسی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com