پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے،نواحی علاقوں میں گھر گھر تلاشی کے دوران کئی مفرور ملزموں سمیت اکانوے مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ایس پی سٹی اسماعیل کھاڑک پشاور میں جاری سرچ آپریشن سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں۔ متعدد مفروروں سمیت 91 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پشاور میں دہشتگردی کے پے در پے واقعات کے بعد پولیس نے شہر اور گردو نواح میں ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ کیا تھا۔
گزشتہ رات کوہاٹ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 91 افراد کو حراست میں لے لیا جن میں متعدد اشتہاری بھی شامل ہیں، گھر گھر تلاشی کے دوران اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد محرم الحرام سے قبل سیکیورٹی انتظامات کو بھی بہتر بنانا ہے۔