لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں اینٹی نارکو ٹکس فورس نے کروڑوں روپے کی ہیروئن افریقی ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، کارگو آفس سے فٹ بال سے بھرے پنتالیس کارٹنز برآمد کرے ایک ملزم کوحراست میں لےلیا گیا۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ساتھ واقع کارگو سیکشن میں فیصل آباد سے افریقی ملک درآمد کے لیے فٹ بالز سے بھرا ایک ٹرک لایا گیا، دوران تلاشی فٹ بالز میں سے ہیروئن کے پیکٹ نکلے، اے این ایف کے مطابق ہیروئن کا وزن تقریباَ دس کلو ہے جس کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے، ٹرک کےساتھ کارگو آفس میں آئےسامان کے مالک کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔