پشاور (جیوڈیسک) متنی سے گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کا ہمسایہ ملک کی ایجنسی کیلئے کام کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ دہشتگردوں کا ایک ساتھی قصہ خوانی دھماکے میں مارا گیا تھا۔
پشاور کے نواحی علاقے سرہ درگئی میں پکڑے گئے چار دہشتگردوں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ ہمسایہ ملک کی ایجنسی کے لئے کام کر رہے تھے۔ بدنام مفرور خالد کے حجرے میں موجود ان دہشتگردوں نے حجرے میں اعلی کوالٹی کا اکیس من بارودی مواد بھی چھپا رکھا تھا۔
دہشتگردوں نے انکشاف کیا کہ 29 ستمبر کو قصہ خوانی کے کار بم دھماکے میں ان کا ایک ساتھی موسم خان مارا گیا تھا۔