جئے سندھ متحدہ محاذ کا مطالبات کے حق میں آج سندھ میں ہڑتال کی اپیل

Strike

Strike

کراچی (جیوڈیسک) جئے سندھ متحدہ محاذ نے اپنے مطالبات کے حق میں آج سندھ بھر میں ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ ہڑتال کے باعث سندھ یونیورسٹی اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے پرچے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ مقامی اخبارات میں ہڑتال کے بارے میں شائع اشتہار میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھیں۔

جئے سندھ متحدہ محاذ نے جن مطالبات کے لیے ہڑتال کی ہے ان میں سندھ کے حقوق دینے، کارکنوں کی بلاجواز گرفتاری اور قتل روکنے سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں۔

ہڑتال کے پیش نظر سندھ یونیورسٹی جامشورو اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے تحت ہونے والے تمام پرچے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔