انجمن سفینہ الاحسین کے بانی سید نصیر حیدر کا چہلم یکم نومبر کو ہو گا

کراچی : انجمن سفینہ الاحسین کے بانی و روح رواں سید نصیر حیدر اور مولانا شبیہ الررضا زیدی و مولانا سید شاکر حسین زیدی کی والدہ سید ہ احسان فاطمہ کا مشترکہ مجلس چہلم وقرآن خوانی یکم نومبر بروز جمعہ بوقت چار بجے سہ پہر بمقام امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی بلاک 20فیڈرل بی ایریا کراچی میں منعقد ہوگا۔

مجلس سے خطاب علامہ سید رضی جعفر نقوی اور مولانا محسن مہدی فرمائیں گے۔ تلاوت قرآن و حدیث کساء سید دلدار علی نقوی، سوزخوانی محمد ذکی عابدی برادران جبکہ بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سلام پیش کرنے کی سعادت پرویز نقوی حاصل کرینگے۔