نشاط ضیاء قادری کا بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا دورہ
Posted on October 30, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی ہے کہ صفائی و ستھرائی کے انتظامات کر بہتر بنا کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے روزانہ کی بنیادوں پر انجام دیا جائے،عشرہ محرم کے دوران مساجد و امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی وستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے ہنگامی پلان ترتیب دیا جائے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے انتظامات خصوصاً صفائی وستھرائی کے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے متعلقہ بلدیاتی افسران سے کہاکہ صفائی وستھرائی سمیت بلدیاتی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ بروقت ممکن بنا نے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے دورے کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے مختلف علاقوں میں عوام سے ملاقات کی اور اُن سے علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور عوامی کی جانب سے پیش کئے گئے علاقائی مسائل حل کرنے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ افسران عوام کے باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی ترقی اور مسائل کا تدارک کریں عوامی خدمات کے کاموں میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے محرم الحرام سے قبل شاہ فیصل کالونی کے تمام علاقوں خصوصاً مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے انتظامات مکمل کئے جائیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com