کوئٹہ (جیوڈیسک) سیکورٹی فورسز کے مطابق پاک ایران سرحد پنجگور کے قریب ایرانی فورسز نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ جوابی کارروائی میں پاکستانی فورسز بروقت علاقے میں پہنچ گئے جہاں سے چھ مشتبہ افراد گرفتار اور تین گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
واضع رہے کہ تین روز قبل ایرانی سرحد زایدان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 16 ایرانی فورسز کے اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔ واقعہ کے بعد پاکستانی سرحد پر بھی سیکورٹی سخت کر دی گئی اور نفری بھی بڑھائی گئی۔ ایرانی فورسز کی جانب سے پاکستانی حدود میں فائرنگ پر سیاسی حلقوں نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔