کراچی، نیٹو کنٹینرز کیس کے 2 مفرور ملزم گرفتار

 NATO Containers

NATO Containers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں نیب نے نیٹو اور ایساف کنٹینرز کیس کے دو مفرور ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق نجی ٹریڈنگ کمپنی کے کلیئرنگ ایجنٹس آفاق اور ایاز کو نیب سندھ نے گرفتار کیا۔

گرفتار کئے جانے والے دونوں ملزم نیٹو کنٹینرز کیس میں مفرور تھے۔ ملزموں کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جائے گا۔ دونوں ملزموں پر بندر گاہ سے کنٹینرز غیر قانونی طور پر کلیئر کرانے کے الزامات ہیں۔