روسی صدر پیوٹن دنیا کے سب سے بااثر شخص، اوباما کا دوسرا نمبر

Obama ,Putin

Obama ,Putin

نیو یارک (جیوڈیسک) امریکی جریدے نے سن دو ہزار تیرہ کے دنیا کے طاقتور ترین افراد کی فہرست جاری کر دی۔ فہرست میں روسی صدر کو طاقتور ترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ فہرست میں ایک بھی پاکستانی شامل نہیں۔

امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمر پوٹن اس سال دنیا کے سب سے طاقتور شخص قرار پائے ہیں۔ مشکلات میں گھرے امریکی صدر باراک اوباما پہلے سے دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

گزشتہ سال دنیا کے طاقتور ترین شخص کا اعزاز امریکی صدر باراک اوباما کے پاس تھا۔ طاقتور شخصیات میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری زی جن پنگ تیسرے ، پاپ فرانسس چوتھے اور جرمن چانسلر پانچویں نمبر پر ہیں۔ مائیکر و سوفٹ کے بانی بل گیٹس چھٹے نمبر پر براجمان ہیں۔

طاقتور ترین افراد کی فہرست میں سعودی عرب کے شاہ عبداللہ آٹھویں جبکہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون گیارہویں نمبر پر ہیں۔ ایران کے روحانی پیشوا علی حسینی خامنئی تئیسویں نمبر پر ہیں۔

حیرت انگیز طور پر ایرانی رہنما فیس بک کے بانی مارک زک برگ سے آگے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کا اس فہرست میں اٹھائیسواں نمبر ہے۔