امریکا : گھر سے 2 بچوں سمیت 6 افراد کی لاشیں برآمد

 Bodies Found

Bodies Found

ساؤتھ کیرولینا (جیوڈیسک) امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا کے ایک گھر سے دو بچوں سمیت چھ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق امریکی ریاست ساتھ کیرولینا کے علاقے گرین وڈ کانٹی کے رہائشیوں نے پولیس کو فائرنگ کی اطلاع دی۔

پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں 6 افراد کی لاشیں پڑی تھیں۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے گھر سے فائرنگ سے آوازیں سنی تھیں۔