حب (جیوڈیسک) حب میں دھماکے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حب انڈسٹریل ایریا میں واقع اسٹیل مل میں دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں فیکٹری کی دیوار گر گئی جس سے ایک شخص جاں بحق، ہو گیا جبکہ فیکٹری کے کئی مزدور بھی زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والے کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ ملبے تلے دبے مزید لوگوں کو نکالنے کی کارروائی جاری ہے۔