پنجاب حکومت جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ محمد اصغر

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ترجمان علامہ محمد اصغر عسکری نے بھکر میں ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر شہانی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے اور دہشتگردوں کی گرفتاری کے بجائے پرامن شہریوں کو گرفتار کرکے محرم الحرام میں بدامنی کی بنیاد رکھی رہی ہے۔

انہوں نے پولیس کی طرف سے ضلعی سیکرٹری جنرل کو امن اجلاس میں دعوت دیکر گرفتار کرنے کے عمل کی شدید مذمت کی ہے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں صوبائی ترجمان کا کہنا تھا کہ بھکر میں انتطامیہ کا رویہ انتہائی نہ مناسب اور قابل مذمت ہے۔ پنجاب حکومت پر امن شہریوں کو تنگ کرنے کے بجائے مسلح جھتوں پر ہاتھ ڈالے۔ سانحہ کوٹلہ جام انتظامیہ کی غفلت اور لاپروہی کا نتیجہ ہے اگر کالعدم تنظیم کے افراد کی مسلح ریلی کو روک لیا جاتا تو اتنا جانی نقصان نہ ہوتا اور شہر کی فضاء کو فرقہ وارانہ بنانے سے روکا جا سکتا تھا۔