پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ ضلع گجرات کا ہنگامی اجلاس

گجرات ( اورنگ زیب عالمگیر شاکر ) پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ ضلع گجرات کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ضلعی آفس تحریک انصاف رحمان شہید روڈ پر منعقد ہوا، جس کی صدارت ممتاز پی ٹی آئی رہنما مہر امتیاز احمد نے کی، اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے مہر امتیاز احمد نے کہا کہ لیبر ونگ تحصیل و ضلع کے ہر یونین کونسل سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی، اور لیبر ونگ کے وہ تمام عہدیدار جنہوں نے بلدیاتی انتخابات لڑنا ہے، وہ اپنی درخواستیں محمد اشرف شریف سینئر نائب صدر لیبر ونگ سینٹرل پنجاب اور عرفان یوسف پبلک سٹی سیکرٹری لیبر ونگ ضلع گجرات کو جلد از جلد دے دیں ، تاکہ لیبر ونگ کے ہر امیدوار کو پاڑٹی ٹکٹ جاری کروائے جا سکیں، اس موقع پر محمد اشرف شریف سینئر نائب صدر سینٹرل پنجاب نے کہا کہ لیبر ونگ ہر یونین کونسل میں لیبر ونگ کی باڈیاں تشکیل دے رہی ہے۔

عنقریب تنظیم سازی مکمل کرکے اپنے امیدوار بلدیاتی انتخابات میں کھڑے کرے گی،انہوں نے کہاکہ ہر امید وار اپنی درخواستیں جلد مکمل کر کے جمع کروائے تاکہ ان کی جانچ پڑتال کر کے اوپر بھیجی جائیں، تاکہ کسی امیدوار کو کوئی تکلیف نہ ہو، اس موقع پر نائب صدر لیبر ونگ محمد افضال چیچی نے کہا کہ بلدیاتی انتخانات میں دھاندلی کرنے والوں کا احتساب ہم خود کریں گے، ہم نے کسی جماعت سے کوئی اتحاد نہیں کیا، ہم بلدیاتی انتخابات میں اپنے امیدواروں کو پورا تخفظ دیں گے،اجلاس میں محمد رمضان کالس صدر لیبر ونگ ضلع گجرات،ڈاکٹر سلطان احمد رابطہ سیکرٹری لیبر ونگ، محمد عمران لوہار جوائنٹ سیکرٹری لیبر ونگ،خاور شہزاد جائنٹ سیکرٹری لیبر ونگ، محمد لطیف جاوید سینئر نائب صدر لیبر ونگ، مرزا فاروق سہیل سینئر نائب صدر تحصیل لیبرونگ گجرات، میڈم نجمہ بلقیس نائب صدر لیبر ونگ پنجاب، طیبہ فاروق قریشی نائب صدر لیبر ونگ سینٹرل پنجاب، فاخرہ سلطانہ نائب صدر لیبر ونگ، سنبل فاروق نائب صدر لیبر ونگ، عذرا یعقوب جائنٹ سیکرٹری لیبر ونگ، شمیم شفقت سیال سینئر نائب صدر تحصیل لیبر ونگ گجرات سمیت دیگر عہدیداروں نے بھر پور شرکت کی۔