شکیل آفریدی کیس کی دوبارہ سماعت فاٹا ٹربیونل میں شروع

 Shakil Afridi

Shakil Afridi

پشاور (جیوڈیسک) کالعدم تنظیم سے روابط کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر شکیل آفریدی کے کیس کی سماعت فاٹا ٹربیونل کے دو رکنی بنچ نے کی فاٹا ٹربیونل قبائلی علاقوں کے لئے سپریم کورٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔ چیئرمین شاہ ولی اور پیر فدا کی سربراہی میں قائم بنچ نے وکیل کی درخواست پر کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

شکیل آفریدی کے وکیل کے مطابق اُسامہ بن لادن کیس میں حکومت کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں تھا۔ اسی لئے ڈاکٹر شکیل کو ایف سی آر کے کالے قانون میں پھنسایا گیا۔ سنٹرل جیل پشاور میں قید ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کالعدم قرار دینے والے کمشنر ایف سی آر صاحبزادہ انیس کی پُراسرار موت نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔

قانونی ماہرین ایف سی آر کے تحت مقدمے کی پیروی کو زیادہ بہتر خیال کرتے ہیں۔ شکیل آفریدی کیس کی آئندہ سماعت پانچ نومبر کو ہوگی۔