روئی کی قیمتیں مزید گر سکتی ہیں: احسان الحق

 Ihsan-ul-Haq

Ihsan-ul-Haq

رحیم یار خان (جیوڈیسک) ملک میں روئی کی قیمتیں ساڑھے 6 ہزار روپے من کی سطح پر آ گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی روئی کے نرخوں میں 300 روپے من تک کی کمی ہوئی تھی۔

ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کا رجحان ہے جس کا اثر مقامی مارکیٹوں پر بھی پڑا ہے۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کو موسم سرما میں گیس سپلائی منقطع ہونے سے روئی کی قیمتیں مزید گر سکتی ہیں۔