لاہور: کارخانے میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

Factory Fire

Factory Fire

لاہور (جیوڈیسک) رنگ محل ڈاکخانے والی گلی میں پلاسٹک بیگ بنانے والا کارخانہ موجود تھا جس میں رات گئے اچانک آگ لگ گئی۔ تنگ گلیوں کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو پہنچنے میں مشکل پیش آئی تاہم ایک گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

آگ سے کارخانے میں موجود سامان سمیت ایک مزدور معمولی جھلس گیا جسے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔