منگووال میں تیز رفتار ٹریکٹر نے 5 سالہ بچی کو کچل دیا

گجرات: منگووال میں تیز رفتار ٹریکٹر نے 5 سالہ بچی کو کچل دیا گذشتہ روز منگووال کے رہائشی رضوان کی 5 سالہ بچی اریجہ رضوان میٹرنٹی ہسپتال کے قریب سڑک عبور کر رہی تھی کہ اس دوران تیز رفتار ٹریکٹر نے اسے کچل دیا جس سے اریجہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

ٹریکٹر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس تھانہ کنجاہ نے بچی کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔