مردان: دو فریقین میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق

Mardan

Mardan

مردان (جیوڈیسک) گھاس کاٹنے کے معمولی تنازعے پر دو فریقین میں تصادم کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ریسکیو 1122 کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔

روڑیا جدید میں امیر محمد اور رحم زادہ کے بیٹوں کے درمیان گھاس کاٹنے کے معاملے پر تکرار ہوئی جبکہ دونوں گروپوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک گروپ میں شامل ریسکیو 1122کے اہلکار ولی محمد اور ان کا بھائی اکبر اور ان کے دو قریبی رشتہ دار نثار اور عارف فائرنگ کی زد میں آ کر جان بحق ہو گئے۔

جوابی فائرنگ کے نتیجے میں رحم زادہ کا بیٹا آصف خان بھی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے فریقین کے بیانات کی روشنی میں 11افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیں۔