دہشت گردی ایسا مسئلہ نہیں جسے حل نہ کیا جا سکے، شہباز شریف

 Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لندن (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایسا مسئلہ نہیں جسے حل نہ کیا جا سکے، پاکستان میں سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

لندن میں ورلڈ اسلامک اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے ان کی توقع سے بڑھ کر منافع کے مواقع موجود ہیں اور اسلامی ممالک کے سرمایہ کار توانائی، آئی ٹی، ٹیلی کیمونیکیشن اور انفرا سڑکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کو دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے لئے سنجیدہ ہے۔