محرم الحرام کے دوران کراچی اور بلوچستان کو فوج کے حوالے کیا جائے

Agha Syed Hamid

Agha Syed Hamid

راولپنڈی (جیوڈیسک) سربراہ تحریک نفاذ جعفریہ نے محرم الحرام کے دوران کراچی، بلوچستان، گلگت بلتستان ، پارا چنار اور ڈی آئی خان کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران تنظیم کے رہنما آغا سید حامد علی موسوی نے سولہ نکاتی ضابطہ عزادری کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ماتمی جلوسوں کے دوران موثر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائے۔ وزارت داخلہ اور مذہبی امور ملک بھر میں کنٹرول روم قائم کریں۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ محرم کے دوران سیاسی سرگرمیاں معطل رکھی جائیں۔