ائیرپورٹس کی سیکورٹی کیلئے جاپان کی پاکستان کو امداد

 Japan Aid

Japan Aid

اسلام آباد (جیوڈیسک) جاپان ائیرپورٹس کی سیکورٹی بڑھانے کے لیے پاکستان کو 2 ارب 10 کروڑ روپے امداد دے گا۔ سیکرٹری اقتصادی امور نرگس سیٹھی اور جاپان کے سفیر ہیروشی انوماتا نے اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں پر سیکورٹی کے جدید ترین سسٹم نصب کیے جائیں گے۔ جاپان دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگانے والے 14 ڈیٹکشن سسٹم کی خریداری کے لیے بھی رقم فراہم کرے گا۔