چودہ سال بعد ترک خواتین پارلیمان اسکارف میں

 Headscarf

Headscarf

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی میں 4 خواتین اراکین پارلیمنٹ نے 14 سال بعد پہلی مرتبہ اسکارف پہن کر پارلیمنٹ کے سیشن میں حصہ لیا۔

ترکی میں حکمران جماعت جسٹس اینڈ رولنگ پارٹی سے تعلق رکھنے والی 4 خواتین نے اسکارف پہن کر پارلیمنٹ کے سیشن میں حصہ لیا۔ حکمران جماعت نے رواں سال 30 ستمبر کو خواتین کے عوامی مقامات پر اسکارف اوڑھنے پر عائد پابندی کو ختم کر دیا تھا۔ اس سے پہلے پارلیمنٹ میں 14 سال قبل ایک امریکی نژاد خاتون Merve Kavakci نے انیس سو نناوے میں اسکارف اوڑھ کر پارلیمنٹ کے سیشن میں حصہ لیا تھا جس کے بعد انھیں پارلیمنٹ سے نکال دیا گیا تھا اور ان کی ترک شہریت کو بھی ختم کر دیا گیا تھا۔