کراچی : بفرزون میں بینک میں ڈکیتی، گارڈ جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بفرزون میں بینک میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کے دوران سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون سیکٹر 15 میں واقع ایک نجی بینک میں 5 مسلح ڈاکو داخل ہوئے، بینک میں تعینات سیکورٹی گارڈ کی جانب سے مزاحمت کرنے پرڈاکووں نے فائرنگ کردی جس سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔

تاہم ڈاکو بینک سے رقم لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقتول سیکیورٹی گارڈ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔