اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبر پختون خواہ کے زیر اہتمام تعلیمی مسائل کے حل کے لئے دستخطی مہم کا آغاز

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل زبیرحفیظ نے کہا کہ طلبہ کو تعلیم کی سہولیات دینا حکومت کا فرض ہے اس سے نگاہیں چرانے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ پاکستان میں تعلیمی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں اعداد و شمار کا پروپیگنڈا عوام کو متاثر نہیں کر سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور ڈویژن کے دورے کے موقع پر طلبہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان گزشتہ ایک دہائی سے شدید بدامنی کا شکار ہے، خطے میںبیرونی مداخلت کا براہ راست اثر پاکستان پر پڑ رہا ہے۔

بے گناہ پاکستانیوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔دہشت گردی کی وجہ سے اندرون ملک سرمایہ کاری نہ ہونے پر ملکی معیشت کو شدید بحران کا سامنا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے عوام کو رہن سہن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جہاں مہنگائی میں اضافہ پٹرولیم اور بجلی کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی ہوئی وہاں اس کا براہ راست اثر پاکستان کی تعمیر اور ترقی میں تعلیم کی زبوں حالی کی صورت میں نظرآرہا ہے۔ زبیر حفیظ کا مزید کہنا تھاکہ ملک کی تعمیر اور ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والا شعبہ تعلیم دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بدامنی کی وجہ سے ارباب اختیار کی نظروں سے اوجھل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے بنیادی اور اعلیٰ تعلیم میں بہتری کے اقدامات میں خلا نظر آرہا ہے۔

تعلیم اور مئوثر اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے قوم عدم یکسوئی کا شکار ہے۔اورمختلف طبقات میں تقسیم ہو چکی ہے ۔کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے قومی وحدت کا ہوناانتہائی ضرورہے اور تعلیم قومی وحدت میں اہم کردار ادا کرتی ہے، تعلیم کے ذریعے قوم کی ذہنی اور جسمانی نشو و نما ہوتی ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان کا شعبہ تعلیم کوئی متفقہ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے مسائل میں گھرچکا ہے۔ مزید برآںسیکرٹری جنرل جمعیت نے اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبر پختون خواہ کے زیر اہتمام تعلیمی مسائل کے حل کے لئے دستخطی مہم کا افتتاح بھی کیا جس کا آغاز مردان سے ہوا۔واضح رہے کہ دستخطی مہم اسلامی جمعیت طلبہ کی تعلیمی مہم ”تعمیر تعلیم سے ” کا حصہ ہے۔مہم کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوا ہے اور یہ مہم 31دسمبر تک چلے گی اس مہم کے دوران 3000طلبہ اور طالبات کو ایوارڈ دئیے گئے اور درجنوں سیمینارز اور کانفرنسسز کا اہتما م بھی گیا