لالہ موسی کی خبریں 31/10/2013

لالہ موسیٰ: پیس کمیٹی میٹنگ آج یکم نومبر بروز جمعتہ المبارک ساڑھے آٹھ بجے کمانڈر شہزاد میونسپل لائبریری لالہ موسیٰ میں منعقد ہوگی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)محرم الحرام کی آمد پر امن کے حوالے سے پیس کمیٹی میٹنگ آج یکم نومبر بروز جمعتہ المبارک ساڑھے آٹھ بجے کمانڈر شہزاد میونسپل لائبریری لالہ موسیٰ میں منعقد ہو گی جس میں ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی،اے سی کھاریاں،ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل اور ٹی ایم او کھاریاں کی شرکت متوقع ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ:آج یکم نومبر مرکزی امیر جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس جامعہ مسجد تھڑے والی میں خطبہ جمعہ دیں گے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)آج یکم نومبر بروز جمعتہ المبارک جامعہ مسجد تھڑے والی لالہ موسیٰ میں بسلسلہ خطبہ جمعتہ المبارک جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما حافظ محمدادریس خصوصی شرکت فرمائیں گے اور خطبہ جمعتہ المبارک ارشاد فرمائیں گے بڑے پیمانے پر حضرت صاحب کا خطاب سننے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ نمازجمعہ 1:30بجے ادا کر دی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سونے کے زیورات نہ ہونے سے ہزاروں لڑکیاں شادی سے محروم ہو جاتی ہیں ان پر پابندی لگائی جائے،اختر مسعود شیخ بانی لنک سوسائٹی پاکستان
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمدبٹ)لنک سوسائٹی پاکستان کے بانی اختر مسعود شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ سونے کے زیورات پر پابندی لگائی جائے انہوں نے وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ سونے کے زیورات نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں ہزاروں لڑکیاں شادی سے محروم ہو جاتی ہیں، اور مایوس ہو کر خودکشی کا سوچنے لگتی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ سونے کے زیورات کی نمائش سے محروم اور غریب طبقہ مزید مایوسی کا شکار ہو جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہمیشہ علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی محرومیوں کے خاتمے کی سیاست کی ہے،شیخ خالدمحمود سابق جنرل کونسلر
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) ہمیشہ علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی محرومیوں کے خاتمے کی سیاست کی ہے ‘ ہمارا مقصد الیکشن لڑنا یا جیتنا نہیں بلکہ عوام کی بے لوث خدمت ہے ، بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہو کر تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کی نئی تاریخ رقم کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز کاروباری و سیاسی شخصیت شیخ خالد محمود سابق جنرل کونسلر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے والد الحاج شیخ عبدالخلیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہمیشہ بے لوث عوامی خدمت کی ہے اور اپنے دور میں کائرہ برادران کی وساطت سے کروڑوں روپوں کے ترقیاتی کام کروائے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے دروازے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں ، انتخابات میں عوامی ووٹ کی طاقت سے جیت کر دکھائی گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اعجاز اعظم گوندل کے دادا جان نیک عالم گوندل کو انکے آبائی گائوں آچھ گوچھ کوٹلہ ارب علی خان میں سپر د خاک کر دیا گیا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمدبٹ) ممتاز سیاسی شخصیت چوہدری عبدالمالک کوٹلہ کے دیرینہ ساتھی ،مشہور و معروف کاروباری شخصیت ایم ڈی الاعظم نان ایسوسی ایٹس محمد اعظم گوندل کے والد محترم اور حاجی سجاد احمد گوندل ، اعجاز اعظم گوندل کے دادا جان نیک عالم گوندل کو انکے آبائی گائوں آچھ گوچھ کوٹلہ ارب علی خان میں سپر د خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری ، مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں چوہدری عابد رضا کوٹلہ ایم پی اے کے بھائی چوہدری آصف رضا کوٹلہ ، چوہدری تنویر احمد ، ملک فاروق احمد ناظم ، ملک اکرم ممبر ، ملک شریف ، شیخ عمر وحید کلاتھ ہائوس ، ملک ندیم ، ڈاکٹر اکبر علی ، یاسر نوید ، افضال گوندل ،حاجی شفیق ایم ڈی حنیف ٹیلرز خیام اسلم سمیت معززین علاقہ نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی دعائیہ تقریب کل مورخہ 2نومبر بروزہفتہ صبح 10بجے انکے آبائی گائوں آچھ گوچھ کوٹلہ ارب علی خان میں پڑھایا جائیگا اور 11بجے اجتماعی دعا ہو گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ:تجاوزات انسپکٹر علی نادر چوہدری کا مختلف علاقوں کا دورہ،تجاوزکنندگان کر جرمانے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)تجاوزات انسپکٹر علی نادر چوہدری کا مختلف علاقوں کا دورہ،تجاوزکنندگان کر جرمانے،تفصیل کے مطابق تجاوزات انسپکٹر علی نادر چوہدری نے عملہ کے ہمراہ دینہ چکیاں بازار کا دورہ کر کے تجاوزات کے مرتکب سات دکانداروں کے چالان کر دیئے جبکہ چاندنی چوک سے رکشائوں کا ناجائز اڈا ختم کرا دیا ریلوے روڈ کے دوران روڈ پرنصب تشہیری بورڈاکھاڑ دیئے عوامی و سماجی حلقوں نے ٹی ایم اے کے تجاوزات انسپکٹر علی نادر چوہدری کی کارکردگی کوخراج تحسین پیش کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ:تھانہ صدر کے علاقہ میانہ چک میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)تھانہ صدر کے علاقہ میانہ چک میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات،تین مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر طلائی زیورات،نقدی لوٹ لی،اس سلسلہ میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق رات تین نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے ساجد منیر ولدمحمد صادق کے گھر میں داخل ہو کر اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر سات تولے سونے کے زیورات،پچاس ہزار روپے نقدی لوٹ کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے،مدعی ساجدمنیر کی رپورٹ پر تھانہ صدر لالہ موسیٰ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ:صدر پولیس لالہ موسیٰ نے چار ٹن شرابی گرفتارکر لئے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)صدر پولیس لالہ موسیٰ نے چار ٹن شرابی گرفتارکر لئے،تفصیل کے مطابق تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے اے ایس آئی محمد افضل بٹ نے دوران گشت قیصرمحمود ولد جمال دین سکنہ گمٹی ڈنگہ،محمد اشفاق ولدسردار خان سکنہ محلہ رفیق آباد جبکہ اختر محمود اے ایس آئی نے ارشد محمود ولد محمد صادق سکنہ چکوڑہ ڈنگہ،محمد آصف ولد سردار خان سکنہ رفیق آباد کو ٹن شرابی حالت میں گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کانسٹیبل زاہد اقبال محکمہ پولیس کے محنتی ایماندار ملازم ہیںعدیل عامربٹ دھامہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)نوجوان سماجی کارکن عدیل عامر بٹ دھامہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کانسٹیبل زاہد اقبال محکمہ پولیس کے محنتی ایماندار ملازم ہیں جو تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے علاقہ میں امن قائم کرنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوشاں رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ زاہد اقبال کانسٹیبل جیسے ملازم محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ:محلہ احمد آباد میں مسلح ڈکیتی بھاری مقدارمیں نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے گئے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)محلہ احمد آباد میں مسلح ڈکیتی بھاری مقدارمیں نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے گئے،تفصیل کے مطابق گذشتہ رات تین نامعلوم ڈاکو محلہ احمد آباد میں شمریز،ممریز کے گھر کا دروازہ توڑ کر داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات نقدی وغیرہ لوٹ کر فرار ہو گئے،ڈکیتی کی واردات سے محلہ احمد آباد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ: بلدیاتی انتخابات کیلئے ہم نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے،خان عبدالمجید بٹ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)سابق کونسلر خان عبدالمجید بٹ جوگی محلہ نے ایک ملاقات میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے ہم نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے حسب معمول تاریخی کامیابی حاصل کریں گے انہوںنے کہا کہ جوگی محلہ ٹینکی محلہ سردار پورہ کے عوام نے ہمیشہ ہم پر اعتماد کااظہار کیا ہے اس مرتبہ بھی عوام کے تعاون اور دعائوں سے کامیابی ہمارامقدر بنیگی،انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ہی ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے زندگی کی آخریسانس تک عوام کی خدمت کامشن جاری رکھیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عبداللہ ہسپتال میں ہونے والی غنڈہ گردی کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع گجرات کا اجلاس منعقد ہوا
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)عبداللہ ہسپتال میں ہونے والی غنڈہ گردی کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع گجرات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیس کی جانب سے صحیح دفعات نہ لگانے پر ڈی پی او گجرات سے وفد کی صوتر میں مل کر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں ڈاکٹر دوست محمد کے ساتھ غنڈہ گردی کے حوالہ سے ڈاکٹر کمیونٹی کی تشویش سے اعلیٰ حکام کو بھی مطلع کرنے کا فیصلہ ہوا جبکہ سٹی پولیس کی جانب سے ڈاکٹر کے ذاتی کمر ہ میں آکر غنڈہ گردی کرنے پر درست دفعات نہ لگانے پر شدید تنقید کی گئی اور کہا کہ اگر پولیس حکام نے ایف آئی آر وقوعہ کے مطابق درست نہ کی تو ضلع بھر میں شدید احتجاج کیا جائیگا،اجلاس میں صدر پی ایم اے ضلع گجرات ڈاکٹر مقصود زاہد،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عباس چوہدری صدر پیما گجرات،ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ،ڈاکٹر نثار احمدملک،ڈاکٹر سیداحسان اللہ شاہ،ڈاکٹر خالداکبر منہاس،ڈاکٹر حافظ مدثر چوہدری،ڈاکٹر اکبر،ڈاکٹر مجتبیٰ،ڈاکٹر مبین ملک،ڈاکٹرراحیل افتخار،ڈاکٹر خالدرشید،ڈاکٹڑ انوار منیر،ڈاکٹر یاسر،ڈاکٹر مسعود افضل،ڈاکٹرجاوید اقبال،ڈاکٹرمنیر و دیگر نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ:ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی کی زیر صدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی کی زیر صدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس،کریانہ کے نئے نرخ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری،پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں تاجر تنظیموں کے نمائندے مارکیٹ کمیٹی کے نمائندے،محکمہ ہیلتھ،محکمہ لیبر و انتظامیہ ،اعلیٰ افسران شریک ہوئے نئے نرخوں کے مطابق آٹا785روپے،چھوٹاگوشت525روپے،بڑا گوشت260روپے،دال چنا باریک152روپے،دال چنا موٹی54روپے،چنا سیاہ 52روپے،چنا سفید سندھی70روپے،چنا سفید92،دال مونگ چھلکا باریک106،دال مونگ چھلکا موٹی 118،دالمونگ دھلی ہوئی112روپے،دال ماش باریک 114روپے، دال مسور باریک 106،دال مسور موٹی98روپے،مرچ سرخ پائوڈر 180روپے،چاول سپر نیا 130روپے،بیسن 58روپے،دودھ60روپے،دہی68روپے،روٹی چھ روپے،نان سات روپے ہونگے،نئے نرخوں کا اطلاق آج مورخہ یکم نومبر سے ہوگا،جبکہ پرائس مجسٹریٹوں کو اشیائے خوردونوش کی مقررہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے پر سخت کاروای کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جماعت اسلامی لالہ موسیٰ نے سابق ناظم ڈاکٹر عرفان احمدصفی کو لالہ موسیٰ کی سیاسی کمیٹی کا صدر اور انتخابی مہم کا انچارج مقررکر دیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)جماعت اسلامی لالہ موسیٰ نے سابق ناظم ڈاکٹر عرفان احمدصفی کو لالہ موسیٰ کی سیاسی کمیٹی کا صدر اور انتخابی مہم کا انچارج مقرر کرتے ہوئے نو رکنی سیاسی کمیٹی کا اعلان کر دیا،جماعت اسلامی لالہ موسیٰ کے ارکان نے امیدواروں کے چنائو،انتخابی مہم اور دیگر گروپوں سے بات چیت کے لئے سیاسی کمیٹی کو مکمل بااختیار بنایا گیا ہے سیاسی کمیٹی میں سابق ناظم مہر محمد اعظم بوٹا،محمد احسان اللہ بٹ،اکرام الدین قریشی،عبدالستار انصاری،ڈاکٹرطارق بھنڈاری،چوہدری انیس احمدسہنہ ،محمود الحسن صدیقی اور افضل محمود شامل ہیں جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات الخدمت گروپ کے نام سے لڑنے کا اعلان کیا ہے،سیاسی کمیٹی کے سربراہ عرفان احمد صفی نے کہا ہے کہ شہر کے اکثریتی وارڈوں میں امیدوار کھڑے کریں گے اور شہر کاچیئر مین الخدمت گروپ کا حمایت یافتہ ہو گا انہو ں نے کہا کہ جماعت اسلامی خدمت امانت،دیانت کے بینر تلے،انتخابی مہم میں حصہ لیگی اور شہروں کو جرات مند ،خدمت گار اور مخلص قیادت فراہم کرے گی۔