صوفی محمد الیاس کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا

گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے فنانس سیکرٹری راجہ محمد اعجاز، ممتاز کاروباری شخصیت راجہ غلام مرتضیٰ، راجہ جاوید اختر اور راجہ سعید اختر آف آٹو ٹیک کے والد محترم صوفی محمد الیاس کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل 2 نومبر 2013 بروز ہفتہ صبح دس بجے ان کی رہائشگاہ بالمقابل الخدمت ہسپتال جیل روڈ گجرات میں پڑھا جائیگا، مرحوم صوفی محمد الیاس کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے راجہ محمد اعجاز نے پڑھائی، جبکہ مبلغ تبلیغ اسلامی اسد اللہ طاہر نے دعا فرمائی، مرحوم کی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا نے راجہ محمد اعجاز کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا
گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا نے سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے فنانس سیکرٹری راجہ محمد اعجاز کے والد محترم صوفی محمد الیاس کی وفات پر سعودی عرب سے بذریعہ ٹیلیفون اظہار تعزیت کیا اور دعا کی اللہ تبارک و تعالیٰ صوفی محمد الیاس کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ نصیب کرے اور راجہ محمد اعجاز و دیگر پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق ضلع میں نیا مارکیٹ میکنزم آج سے نافذ کر دیا جائے گا
گجرات (جی پی آئی)پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق ضلع میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول کرنے اور ناجائز منافع خوری روکنے کے لئے نیا مارکیٹ میکنزم آج سے نافذ کر دیا جائے گا ۔ ای ڈی او ایگری کلچر اس پالیسی کے نفاذ کے لئے فوکل پرسن ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اشیائے خورد و نوش کے نرخوںکا از سر نو تعین بھی کیا گیا۔ اجلاس میں ایم پی اے محمد اشرف دیونہ، اے ڈی سی محمد فاروق رشید، ای ڈی او زراعت راء خالد محمود،ڈی او انٹرپرائززملک محمد مسعود ، صدر مرکزی انجمن تاجراں جاوید بٹ مختلف تاجر تنظیموں ، اور صارفین کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈی سی او نے بتایا کہ حکومت نے آٹا،گھی، چینی سمیت دیگر اشیائے خورد و نوش کے ساتھ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے جامع نظام وضع کیا ہے جس پر آج سے عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ نئی پالیسی کے تحت سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور ڈی سی او کا نمائندہ روزانہ سبزی اور فروٹ منڈیوں میں فروخت کے لئے آنے والی تما سبزیوں اورتمام پھلوں کی نیلامی کی نگرانی کریں گے۔ نیلامی کیبعد اس کے اخراجات اور تاجر یا دوکاندار کا منافع شامل کرکے انکے نرخوں کا تعین کر دیا جائے گا جبکہ ہر پھل اور ہر سبزی کا الگ الگ ریٹ کارڈ ہوگا ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ مارکیٹ کمیٹیاں ان منڈیوں میں اپنے کاونٹر قائم کریں جہاں انکے نمائندے ہر دوکاندار یا تاجر کو یہ ریٹ کارڈ فراہم کریں۔ انہوںنے واضع کیا کہ ریٹ کارڈز کے اجراء میں کوئی کوتاہی ہر گز بر داشت نہیںہوگی اور ایسی صورت میں ذمہ دار افسران اور اہلکاروںکے خلاف ایکشن ہوگا۔ ا نہوںنے خبردار کیا کہ ریٹ کارڈ کے بغیر کسی دوکاندار سبزی یا پھل فروش کو فروخت کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور پرائس مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پرچیکنگ کر کے رپورٹ دیں گے ۔ انہوں نے ای ڈی او زراعت اور ای اے ڈی اے کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر فروٹ اور سبزی منڈیوں کی چیکنگ کریں جبکہ وہ خود بھی چیکنگ کریںگے ۔ انہوںنے مارکیٹ کمیٹوں کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ ریٹ لسٹ صبح آٹھ بجے تک ڈ ی سی او آفس پہنچائیں جبکہ کیبل کے ذریعے عوام کو روزانہ کے نرخوں سے آگاہ کیا جائیگا۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا ہے جس کے مطابق20کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 785روپے مقرر کی گئی ہے۔ دال چنا باریک کی قیمت 52روپے فی کلو گرام، دال چنا موٹی54روپے فی کلو گرام ، کالے چنے 52روپے فی کلو گرام ، سفید چنا لوکل سندھی70روپے فی کلو گرام ، سفید چنا(کینڈا) 92روپے فی کلو گرام ، دال مونگ باریک چھلکا106روپے فی کلو گرام ، دال مونگ دھلی ہوئی112روپے فی کلو گرام ، دال ماش باریک 114روپے فی کلو گرام ، دال مسور موٹی98روپے فی کلو گرام ،دال مسور باریک106روپے فی کلو گرام ، سرخ مرچ پسی ہوئی 180روپے فی کلو گرام ، چاول باسمتی پرانے روپے فی کلو گرام، چینی 55روپے فی کلو گرام ، بیسن 58روپے روپے فی کلو گرام ، ویجیٹیبل کی ریٹیل قیمت پر دو روپے فی کلو گرام منافع، چھوٹا گوشت525روپے فی کلو گرام ، بڑا گوشت 260روپے فی کلو گرام، دودھ60روپے فی لٹر ، دہی 70روپے فی کلو گرام ،100گرام تندوری روٹی 6روپے اور 100گرام نان کی قیمت 7روپے مقرر کی گئی ہے۔ ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے اس امید کا اظہار کیا کہ تاجر برادری طے شدہ نرخوں پر عملدرآمد کرے گی تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے اور خبر دار کیا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا اور اس مقصد کے لئے پر ائس مجسٹریٹس کو متحرک کر دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

منہاج ویلفیئر فائونڈیشن گجرات کے زیر اہتمام 12اجتماعی شادیوں کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی) منہاج ویلفیئر فائونڈیشن گجرات کے زیر اہتمام 12اجتماعی شادیوں کی پر وقار تقریب سعید قندفشاں میرج ہال میں منعقد ہوئی ، شہر کی ممتاز شخصیات سیاسی و سماجی رہنمائوں تاجروں صنعتکاروں کی بھر پور شرکت ، جس میں مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور ، ممتاز سکالر علامہ عمر ریاض عباسی ، علامہ احمد رضا قادری فرانس ، میاں محمد افضل انصاری ناروے ، پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی ، صاحبزادہ پیر سید فرحت حسین شاہ گیلانی ، الحاج شیخ شاہد محمود ، الحاج شیخ سلیمان ، اللہ بخش ، حاجی چوہدری محمد اکرم ، چوہدری سمیع اللہ وڑائچ ، چوہدری ضیغم وڑائچ ، ڈاکٹر غلام سرور ، ڈاکٹر صفدر اقبال ، چوہدری ظفر وڑائچ ، چوہدری سلیم وڑائچ ، علامہ راجہ اعظم شاکر ، سید محمد یوسف شاہ بخاری ، محسن سیال ، چوہدری امجد اقبال ، عرفان پرویز شیخ ، مرزا خالد ، چوہدری محمد عارف ، محمد پرویز ، چوہدری رضوان اسلم وڑائچ ، میاں احسان انصاری، امانت علی ، چوہدری امتیاز الحسن وڑائچ ایڈووکیٹ ، چوہدری عرفان بشیر، چوہدری محمد حسین گجر ، چوہدری پرویز ، آصف رائوف خان ، ندیم آفتاب صدیقی سعودی عرب ، علامہ قاری عطاء الرحمن ، چوہدری محمد ریاض ، مرزا پرویز عنایت ، مرزا منور حسین ، عبدالوحید طور ، ندیم شریف صابری ، حاجی محمد اصغر قادری ، صاحبزادہ سید زوار حسین شاہ بخاری ، محمد شبیر مرزا ، حاجی انجم رحمان ، چوہدری لئیق وڑائچ ، چوہدری عارف گجر ، مرزا نعیم ، قاری محمد عنایت ، حاجی گل نواز ، عبدالوحید جنجوعہ ، حاجی صفدر حسین رندھاوا ، میاں محمد یعقوب انصاری ، منیر حسین چغتائی ، چوہدری ظفر ککرالی ، خالد محمودگورالی ، مستنصر حسین ، اکبر علی غزالی ، چوہدری انصر وڑائچ ، انصر محمود بٹ ، مظہر اقبال نقشبندی ، چوہدری مدثر پڈا ، سہیل احمد طور ، افتخار احمد کاشمیری ، قاری محمد قاسم ، چوہدری ہمایوں غنی ، چوہدری فیض الحسن ، محمد نواز مرزا ، محمد افضل ، علامہ قاری بابر بلال ، عرفان حفیظ کھوکھر ، چوہدری اقبال ، چوہدری فرید کالرہ ، احسان اللہ ، مولانا محمد یوسف راجپوت ، قاری محمد اکرم ، مہر محمد اسلم ، حافظ سرفراز اجمل ، قاری نوید رسول ، محمد آصف کمبوہ ، چوہدری اورنگزیب ، چوہدری تصور فاروق ، چوہدری جاوید وڑائچ ، چوہدری عمر وڑائچ کے علاوہ ہزاروں لوگ موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

منہاج ویلفیئر فائونڈیشن گجرات کے زیر اہتمام 12یتیم اور مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب سر انجام پائی
گجرات (جی پی آئی) منہاج ویلفیئر فائونڈیشن گجرات کے زیر اہتمام 12یتیم اور مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی پر وقار تقریب سعید قندفشاں میرج ہال میں بخیر و عافیت سر انجام پائی ، مہمان خصوصی مفتی عب و عجم مفتی اعظم پاکستان مفتی عبد القیوم ہزاروی تھے ۔خصوصی شرکت و زینت محفل مرکزی ناظم اعلی خرم نواز گنڈا پور مرکزی ترجمان تحریک مہناج القرآن و پاکستان عوامی تحریک ممتاز سکالر پروفیسر عمر ریاض عباسی مرکزی صدر علماء کونسل صاحبزادہ علامہ سید فرحت حسین شاہ گیلانی نے کی اور زینت محفل بنے ، چوہدری ارشد جاوید وڑائچ سینئر راہنما تحریک منہاج القرآن اٹلی اور اجتماعی شادیوں کے روح رواں ، علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری سٹی صدر تحریک منہاج القرآن چوہدری امجد اقبال سٹی صدر پاکستان عوامی تحریک ، علامہ ساجد محمود قادری ، چوہدری غلام سرور وڑائچ ، شاہد اقبال میر ، مظہر اقبال نقشبندی ، چوہدری جاوید وڑائچ ، شہزادہ وسیم نے معززین شہر اور براتوں کا پر تپاک استقبال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

منہاج القرآن ویلفیئر فائونڈیشن غریب عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے:چوہدری محمد عنصر
گجرات (جی پی آئی) تحریک منہاج القرآن کے راہنما چوہدری محمد عنصر چیئرمین جناح سکالر پبلک سکول نے کہا ہے کہ منہاج القرآن ویلفیئر فائونڈیشن غریب عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے ، گزشتہ روز مقامی میرج ہال میں 12مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی بہت بڑا کارنامہ ہے ، کچھ بچیاں وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اپنے گھروں میں شادی کے انتظار میں بیٹھی رہتی ہیں ، ایسے میں فرزندِ پاکستان شیخ الاسلام حضرت پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے غریب بچیوں کی شادیوں کا بیڑا اٹھا کر ایک نیک مشن کا آغاز کیا ہے اس سے سینکڑوں بچیاں اپنے گھروں کو جا چکی ہیں ، اور والدین کا بوجھ ہلکا ہوا ہے ، انہوں نے ممتاز سماجی شخصیت چوہدری محمد ارشد وڑائچ کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے ان بچیوں کے جہیز کا بیڑا اٹھایا ہے اور یہ بچیاں باعزت طریقہ سے اپنے گھروں میں بسی ہیں ، ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی منہاج القرآن کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے مخیر حضرات منہاج القرآن کے ہاتھ مضبوط کرینگے اور مستحق بچیوں کی شادیوں کا بندوبست ہو سکے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رانا مشرف علی ناز اور طارق سلامت صراف نے راجہ محمد اعجاز کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز ، طارق سلامت صراف نے مشترکہ بیان میں سٹیزن فرنٹ کے فنانس سیکرٹری راجہ محمد اعجاز کے والد محترم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اظہر نقوی اور سید آصف رضا نقوی کا غلام مصطفی صراف کے داماد کی وفات پر اظہار افسوس
گجرات (جی پی آئی) چیف ایگزیکٹو کاروانِ مالک اشتر اظہر نقوی اور سید آصف رضا نقوی نے گزشتہ روز ممتاز سماجی شخصیت غلام مصطفیٰ صراف اور مدنی جیولرز کے داماد کی وفات پر ان کی رہائشگاہ پر جا کر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈی پی او گجرات نے محرم الحرام کے سلسلہ میں میٹنگ کی
گجرات (جی پی آئی) DPO گجرات بسلسلہ محرم الحرام سرکل صدر گجرات تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 31.10.13کو DPOگجرات سید علی ناصر رضوی نے محرم الحرام کے سلسلہ میں الکوثر میر ج ہال کھاریاں روڈ جلالپور جٹاں میں میٹنگ کی ۔جس میں DSPصدر سرکل راجہ صداقت حسین تمام,s SHOسرکل ، ACصاحب گجرات ،TMO،منتظمین جلوس و مجالس ہائے ،انجمن تاجران جلالپورجٹاں،ممبران امن کمیٹی ،ممبران مصالحتی کمیٹی اور صحافی برادری نے شرکت کی۔DPOگجرات نے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے آپ سب کا تعاون انتہائی ناگزیر ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مشتبہ افراد اور شرپسندوں کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ وہ اپنے مزموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں ۔باہمی بھائی چارہ کی فضا کو بحال رکھنے کے لئے سب کو اپنے حصہ کا کردار ادا کرنا ہو گا۔میٹنگ کے بعد DPOگجرات نے سرکل کے بڑے جلوسوں کے روٹ اور ٹربل پوائنٹ چیک کئے اور مجالس جو پورا عشرہ جاری رہیں گی چیک کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تھانہ صد ر کھاریاں گائوں منڈیر میں ڈنمارک پلٹ خاتون قتل، خاوند شدید زخمی
گجرات (جی پی آئی)تھانہ صد ر کھاریاں گائوں منڈیر میں ڈنمارک پلٹ خاتون قتل، خاوند شدید زخمی تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تقریباً9/30بجے علاقہ تھانہ صدر کھاریاں کے گائوں منڈیر میںمسلح 3کس نامعلوم اشخاص نے محمد رفیع ولد محمد قوم جٹ کے گھر داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ۔جس میں محمد رفیع کی بہو تسلیم اختر زوجہ رضوان رفیع موقع پر ہی ہلاک ہو گئی جبکہ اس کا خاوند مسمی رضون رفیع شدید زخمی ہو گیا مدعی مقدمہ محمد رفیع نے بتایا کہ مقتولہ اسکی سگھی بھتیجی ہے اور مورخہ27.10.13کو مقتولہ کی شادی محمد رفیع کے بیٹے مسمی رضوان رفیع سے ہو ئی تھی ۔مقتولہ 3یوم قبل ہی بیرون ملک ڈنمارک سے واپس آئی تھی۔اسکے پہلے خاوند سے 1بچہ اور 1بچی ہے جو ڈنمارک اپنے والد کے پاس رہتے ہیں ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے DSPکھاریاں قیوم گوند ل نے کہا ہے کہ ملزمان کوبہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان ویلفئر یونین ناروے کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے نئے عہدیداروں کا اعلان
گجرات (جی پی آئی) ُ پاکستان ویلفئر یونین ناروے، ناروے میں مقیم پاکستانیوں کی سب سے بڑی تنظیم ہے جس کی بنیاد 1974ء میں رکھی گئی تھی ۔یونین کے منشور کے مطابق ہر دو سال بعد نئی انتظامیہ کے الیکشن کرائے جاتے ہیں جبکہ2013ء کے الیکشن کا اعلان تقریباً دو ماہ قبل کیا گیا تھا اور اس کیلئے باضابطہ طور پر صوفی رشید احمدکی سربراہی میںچوہدری خالد محمود اور شیخ طارق محمود پر مشتمل تین رُکنی الیکشن کمشن قائم کیا گیا تھا۔ انتخابی پروسیس مکمل ہونے کے بعد 27 اکتوبر کوایک پُر وقار تقریب میں یونین کے صدر کے علاوہ انتظامیہ کے دوسرے منتخب عہدیداروں کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔جس میںمیر فضل حسین برائے صدر اور چوہدری محمد اسلم آف ہارون آبادجنرل سیکریٹری، فیصل اقبال فنانس سیکریٹری ، ارشد محمود اور رانا محمد اسلم کو رکن انتظامیہ منتخب کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پہلے مرحلے میں صدر کا انتخاب کیا گیا جبکہ دوسرے انتخابی مرحلے میں باقی عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا۔ جس کیلئے چوہدری بشیر احمد آف مہمند چک ، ملک اصغر اور انجم مجید کوبطور الیکشن کمشن کی ذمہ داری سونپی گئی۔تاہم الیکشن کے تمام مراحل چوہدری خالد محمود کی سیاسی بصیرت کی بدولت متفقہ رائے سے طے پاگئے ۔ شالیمار ریسٹورنٹ میںمنعقد ہونے والی27 اکتوبر کی تقریب میں تلاوت قرآن کے بعد الیکشن کمشن کے سربراہ صوفی رشید احمد نے اظہار خیال کے دوران نئی انتظامیہ کے ناموں کا اعلان کرنے کے علاوہ دوران الیکشن پیش آنے والے چیلنجز ، یونین کی کارکردگی اور اس کی سابقہ تاریخ پر بھی روشنی ڈالی ۔اس کے علاوہ انہوں نے الیکشن پروسیس کو پایہ تکمیل تک پہچانے کے سلسلے تمام اراکین اور باالخصوص چوہدری خالدمحمود کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ انہوں نے اپنی سیاسی بصیرت کا مثبت مظاہرہ کرتے ہوئے تمام مشکل مراحل پر قابو پانے میں اہم رول ادا کیا ہے اور یونین کی صفوں میں اتحاد و یگانگت کی صورت حالت خراب نہیں ہونے دی ۔ جبکہ اس موقع پر درامن یونین کے صدر ،چوہدری نذیر احمد، چوہدری رفاقت علی ، ملک اصغرنے بھی اظہار خیال کیااور انتخابی عمل کو احسن انداز میں پایہء تشکیل تک پہنچانے پر الیکشن کمشن کی کاوشوں کو بہت سراہا اور کہا کہ فضل حسین کی یونین کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں جس کی بنا پر آج انہیں متفقہ طور پر دوبارہ منتخب کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ ماضی کی طرح یونین کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔میرفضل حسین کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پرصوفی رشید احمد، چوہدری نذیر احمد،چوہدری رفاقت علی اورملک اصغر نے اپنے خطاب میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی اور پھول پیش کیئے۔آخر میںصدریونین میرفضل حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے تمام اراکینکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھ پر ایک بار پھربھر پور اعتمام کا اظہار کیا اور متفقہ طور پر مجھے پاکستان ویلفئر یونین کا صدر منتخب کیا ۔ بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ میرے لئے بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ آپ نے مجھے اس قابل سمجھا۔ میں اس موقعہ پرآپ حضرات سے عہد کرتا ہوں کہ پاکستان ویلفئر یونین ناروے کی صفوں میںاتحاد و یگانگت اور بہتر کارکردگی کیلئے اپنی استطاعت سے بڑھ کر کوشش کرونگا تاکہ ماضی کی طرح آپ کی توقعات پر پورا اترسکوں۔میں محترم صوفی رشید صاحب چوہدری خالد محمود صاحب اور شیخ طارق محمود صاحب کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے یونین کے صدارتی انتخابی عمل کوانتہائی احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا اور اس کیلئے اپنا قیمتی وقت دیا۔اس کے علاوہ میں یونین کے انتظامی بورڈ کے عہدیداران کے انتخاب کیلئے چوہدری بشیر احمد آف مہمند چک ، ملک اصغر صاحب اور انجم مجید صاحب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہماری تنظیم کے انتخابی عمل کے دوسرے مرحلے کو مکمل کرنے میں تعاون فرمایا ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں شیخ ناصر صاحب اور باالخصوص اہر انٹر نیشنل گروپ کے چیرمین شیخ طارق صاحب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوںجنہوں نے الیکشن پروسیس میں تعاون فرمایا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ویلفئر یونین کی انتظامیہ اپنی صفوں میں اتحاد و یگانگت کی فضا کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پوری تندوہی کے ساتھ ورک کرے گی تاکہ ماضی کی طرح یونین پوری طرح فعال رہے اور میں توقع رکھتا ہوں کہ ہمارے تمام معزز اراکین بھی اس سلسلے میں میری معاونت فرماتے رہیں گے ۔بلکہ میری یہ تجویز ہوگی کہ کچھ ورکنگ گروپس بھی تشکیل دئیے جائیں جو یونین کی انتظامیہ کی معاونت کیلئے ممد ثابت ہوں ۔انہوں نے یونین کا خواتین ونگ بھی بنانے کی بات کی۔انہوں نے کہا کہمیں آپ سبسے یہ امید بھی رکھتا ہوں کہ آپ بہترین کارکردگی کیلئے ہمیں اپنے قیمتی مشوروں سے بھی نوازتے رہیں گے ۔ میر فضل حسین نے یونین کے اراکین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئیں اس موقع پر عہد کریں کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد و یگانگت کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھیں گے اور یہ کہ تنظیم کا ہر رکن صدر ہے اور ہر رکن سیکریٹری اورتمام اراکین یونین یکساں قابل احترام ہیں۔انہوں نے اپنے خطاب میںیونین کے تمام اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میںآپ سب کو دلی مبارک باد اور داد تحسین پیش کرتا ہوں کہ آپ نے انتہائی محنت اور اعلیٰ بصریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے متفقہ طور پر اپنی تنظیم کا نیا انتظامی بورڈ منتخب کیا۔تقاریر کے سلسلے کے بعد ہال میں موجود شرکاء نے فرداًفرداً متفقہ رائے سے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر فضل حسین کومبارک باد دی۔ جبکہ حاجی خان ملک ، سید صابر شاہ بخاری اور چوہدری اعجاز احمد نے مبارک باد کے پیغامات بھجوائے جو بوجہ تقریب میں شرکت نہ کر سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات میں کرنٹ لگنے سے بیوی جاں بحق شوہر جھلس کر شدید زخمی
گجرات ( جی پی آئی ) گجرات میں کرنٹ لگنے سے بیوی جاں بحق شوہر جھلس کر شدید زخمی ہو گیا گذشتہ روز محلہ رحمت آباد سرگودھا روڈ کا رہائشی قدیر اپنے گھر میں بجلی کا کام کر رہا تھا کہ اچانک اسے کرنٹ لگ گیا اسے بچانے کیلئے اس کی بیوی نے جیسے ہی اسے چھوا تو قدیر کی بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ قدیر جھلس کر شدید زخمی ہو کر بے ہوش ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے ریسکیو 1122 نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات پہنچا دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر نئی نویلی دلہن قتل کر دیا گیا
گجرات (جی پی آئی ) کھاریاں میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر نئی نویلی دلہن کو ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہو گیا کھاریاں کے گائوں منڈیر کے رہائشی رضوان رفیع کی شادی تین روز قبل ڈنمارک پلٹ خاتون تسنیم اختر کے ساتھ ہوئی میاں بیوی بازار سے شاپنگ کر کے جونہی اپنے گھر پہنچے تو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے انہیں گھیر لیا اور لوٹ مار شروع کر دی رضوان نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں تسنیم اختر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس تھانہ صدر کھاریاں نے رضوان کے والد محمد رفیع کی رپورٹ پر نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مقتولہ کی نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر کھاریاں سے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ہے پولیس کے مطابق مقتولہ کی تیسری شادی تھی جبکہ ڈی ایس پی کھاریاں قیوم گوندل نے بتایا کہ وقوعہ ڈکیتی کا نہیں ہے خاندانی دشمنی کا نتیجہ ہے رضوان کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گھریلو حالات سے تنگ نوبیاہتا جوڑے نے زہریلی گولیاں کھا لیں، شوہر دم توڑ گیا
گجرات (جی پی آئی ) گھریلو حالات سے تنگ نوبیاہتا جوڑے نے زہریلی گولیاں کھا لیں شوہر دم توڑ گیا گذشتہ روز گجرات کے نواحی گائوں چک مرتضیٰ میں غربت سے تنگ آ کر 25 سالہ شہباز اور اس کی 23 سالہ بیوی سدرہ نے زہریلی گولیاں کھا لیں انہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ شہباز راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ سدرہ ہسپتال میں زیر علاج ہے دریں اثناء سروس موڑ گجرات کی رہائشی رقیہ نے بھی گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں اسے بھی حالت غیر ہونے پر طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو ریلیف نہ مل سکا
گجرات ( جی پی آئی ) گجرات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو ریلیف نہ مل سکا 18 گھنٹے کی ہونے والی لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا دو بھر ہو چکا ہے کاروبار تباہ فیکٹریاں کارخانے بند ہو چکے ہیں گجرات اور گردونواح کے علاقوں میں بجلی کی طویل اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہری پینے کے پانی کو بھی ترس چکے ہیں بجلی کی بندش کے ساتھ پینے کا پانی بھی بند ہو جاتا ہے کئی کئی گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے لوگوں کا کاروبار زندگی متاثر ہو چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حکومت پنجاب نے گجرات کو کارپوریشن کا درجہ دے دیا
گجرات (جی پی آئی ) حکومت پنجاب نے گجرات کو کارپوریشن کا درجہ دے دیا ہے اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ پنجاب حکومت کی جانب سے گجرات کارپوریشن کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع میں ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ 4نومبر سے9نومبر تک منایا جائے گا
گجرات (جی پی آئی ) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع میں ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ 4نومبر سے9نومبر تک منایا جائے گا۔ اس مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر خواتین اور بچوں کی صحت بارے خصوصی معلومات فراہم کریں گی جبکہ خواتین میں شعور کے لئے لیڈی ہیلتھ ورکرز ہیلتھ سیشن کریںگی۔ ان خیالات کا اظہار ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نصرت ریاض اور محکمہ صحت کے افسران نے ڈی سی او آصف بلا ل لودھی کو بریفنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پرای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری، محکمہ تعلیم کے افسران اور سماجی راہنمائوں خادم علی خادم، منور کھوکھر و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ آمدہ موسم سرما کی وجہ سے حالیہ مہم کو خصوصی ہدف بچوں کو نمونیا سے بچانے کے لئے آگاہی فراہم کرنا ہوگا تاہم اس کے ساتھ کسی وجہ سے حفاظتی ٹیکو ں سے محروم رہ جانے والے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیںگے۔ اس کے ساتھ محفوظ ڈیلیوری، بچوں کو دودھ پلانے، خسرہ ، پولیو اور ڈینگی سے بچائو کے لئے بھی آگاہی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران خواتین کو ٹی ٹی کی خوراک دی جائے گی اور انہیں آئرن کی فی کس 35گولیاں دی جائیںگی۔ ای ڈی او ہیلتھ نے بتایا کہ ضلع بھر کی 1551لیڈی ہیلتھ ورکرز ماں بچے کی صحت کے ہفتے کے دوران روزانہ خصوصی سیشن کریں گی جس میں شرکا ء ماں بچے کی صحت کے حوالے سے خصوصی معلومات اور کتابچے فراہم کئے جائیں گے جبکہ تمام مراحل کی نگرانی لیڈی ہیلتھ سپروائزاور نیوٹریریشن سپروائزر کریں گے اس کے ساتھ محکمہ صحت کے دفاتر میں کنٹرول قائم کئے جائیںگے۔ ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ما ں بچے کی صحت کے ہفتے کو بہتر انداز سے منانے کے لئے نگرانی کا عمل موثر بنایا جائے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ یونین کونسلز میں تعینات ایم اوز کو بھی نگرانی کے عمل پر مامور کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ گذشتہ مہم کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے مائیکرو پلان تشکیل دیا جائے جبکہ وہ خود بھی اس عمل کی چیکنگ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

منہاج القرآن ویلفیئر فائونڈیشن گجرات کے زیر اہتمام 12 غریب اور مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوال کی تقریب منعقد ہوئی
گجرات ( جی پی آئی ) منہاج القرآن ویلفیئر فائونڈیشن گجرات کے زیر اہتمام گذشتہ روز مقامی میرج ہال میں 12 غریب اور مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیواں کی تقریب منعقد ہوئی ہر دلہن کو 2 لاکھ مالیت کا جہیز بھی دیا گیا اس موقع پر منہاج القرآن کے رہنمائوں چوہدری ارشد جاوید چوہدری محمد اکرم چوہدری محمد اقبال چوہدری سمیع اللہ نعیم شریف صابری محسن چوہدری جاوید وڑائچ چوہدری غلام سرور اکبر علی غزالی شاہد اقبال ناظم شہزادہ نے مہمانوں دلہا دلہن کے عزیز و اقارب کا استقبال کیا اور مہمانوں کی تواضع کے لیے کھانا بھی دیا گیا اجتماعی شادیوں کے دولہوں میں محمد قدیر عاصم حسین عثمان طاہر وقار علی وسیم عباس خرم شہزاد شہزاد احمد عابد حسین یوسف علی سہیل رضا شہزاد علی اور ندیم اختر شامل ہیں۔