پاکستان مسلم لیگ ق کسان ونگ پنجاب کا اہم اجلاس زیر صدارت پنجاب چودھری تنویر اعظم چیمہ منعقد ہوا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کسان ونگ پنجاب کا اہم اجلاس مسلم لیگ ہائوس میں زیر صدارت پنجاب چودھری تنویر اعظم چیمہ منعقد ہوا، جس میںن جنرل سیکرٹری پنجا ب چودھری شہزاد حسن چیمہ، رانا افتخار احمد، مرزا شاہد بیگ اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں باہمی مشاورت سے پنجاب کی تنظیم سازی کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ15روز کے اندر نئی تنظیم سازی مکمل کر لی جائے گی، علاوہ ازیں صدر پنجاب مسلم لیگ کسان ونگ چودھری تنویر اعظم چیمہ نے رانا ذوالفقار گاٹا کو مسلم لیگ ق کسان ونگ ضلع نارووال کا صدر نامزد کیا اور نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔