چلی (جیوڈیسک) چلی کے شمالی ساحلی علاقوں میں چھ اعشاریہ چھ شدت کا زلزلہ آیا لیکن کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز سنتیاگو سے 400 کلو میٹر دور گیارہ کلو میٹر کی گہرائی میں ہے، حکام کے مطابق ابھی کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ایمرجنسی سروسز کے مطابق بجلی اور سیل فون کی معطلی کے واقعات پیش آئے ہیں، ہوائی میں واقع پیسفک سونامی وارننگ سنٹر نے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی۔