اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جنرل وارڈ کی سطح پر بلدیاتی انتخابات ہوں گے، سات ہزار اٹھہتر جنرل وارڈ نشستوں پر براہ راست پولنگ ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ایک یونین کونسل کم از کم سات اور زیادہ سے زیادہ پندرہ وارڈز پر مشتمل ہو گی۔دیہات میں یونین کونسل اور شہروں میں میونسپل کمیٹی وارڈز پر مشتمل ہو گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں قلعہ عبداللہ اور کھیچ کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ ملے گا، کوئٹہ کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا درجہ حاصل ہو گا۔