میران شاہ (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان کا کہنا ہے کالعدم تحریک طالبان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات شروع نہیں ہوئے۔ بات چیت کیلئے ابھی تک رابطہ بھی نہیں کیا گیا۔
کالعدم تحریک طالبان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ امن مذاکرات کے لئے حکومت صرف میڈیا کے ذریعے اعلانات کرا رہی ہے۔ مذاکرات کا مطلب میز پر آنا اور مسئلے پر بات چیت کرنا ہے۔ حکومت کے ساتھ باقاعدہ مذاکراتی عمل ابھی شروع نہیں ہوا۔ مذاکرات کو خوش آمدید کہتے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ترجمان کا کہنا تھا حکومت اعلانات تک ہی محدود ہے تاحال مذاکرات کے لئے حکومتی سطح پر ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔