اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے شام شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور انہیں فوری بند ہونا چاہیئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈرون حملوں کے خاتمے پر مسلسل زور دیتا رہا ہے۔ یہ حملے پاکستان اور امریکہ کے درمیان مثبت تعلقات، خطے میں امن اور استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں۔