ٹی ٹی پی شوریٰ میں نئے امیر کے لیے تین ناموں پر غور

Taliban

Taliban

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) تحریک طالبان پاکستان نے حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد ٹی ٹی پی کے نئے امیر کیلئے تین ناموں پر غورشروع کر دیا گیا۔ شوری کا اجلاس آج دوبارہ ہو گا۔

ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے امیرحکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ اس واقعے کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی شوری کا اجلاس ہوا جس میں نئے امیرکے چنا کے لئے 3 نام زیربحث لائے گئے۔

ان ناموں میں مولانا فضل اللہ امیر ٹی ٹی پی سوات، عمر خالد خراسانی امیرٹی ٹی پی مہمند ایجنسی اور کمانڈر خالد امیرٹی ٹی پی جنوبی وزیرستان کے نام زیر غور لائے گئے۔ شوری کا اجلاس آج دوبارہ ہو گا۔ حکیم اللہ محسود کی نماز جنازہ آج سہ پہر شمالی وزیرستان میں ادا کی جائے گی۔