کنبیرا (جیوڈیسک) آسٹریلوی اخبار کے اس انکشاف کے بعد کہ آسٹریلوی سفارت خانوں نے مختلف ایشیائی ممالک کی جاسوسی میں امریکا کی معاونت کی ہے۔ انڈونیشیاء اور چین نے آسٹریلیاء سے وضاحت طلب کر لی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق چینی حکومت نے آسٹریلیاء سے چین کی جاسوسی سے متعلق وضاحت طلب کی ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے آسٹریلوی حکومت پر زور دیا ہے کہ عالمی تعلقات کو ویانا کنونشن کے تحت چلایا جائے۔
دوسری جانب انڈونیشیاء کے وزیر خارجہ نے بھی پرتھ میں آسٹریلوی ہم منصب سے ملاقات کی اور جکارتہ میں قائم آسٹریلوی سفارت خانے کی جانب سے جاسوسی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔