پیرس ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ، رافیل نڈال نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Rafael Nadal

Rafael Nadal

پیرس (جیوڈیسک) عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے پیرس ماسٹرز کے لیے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ فرانس کے شہر پیرس میں جاری ایونٹ میں سپینش ٹینس سٹار رافیل نڈال نے پولینڈ کےجیرسی جانووکس کو شکست دے کوارٹر فائنل میں پہنچے، عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پولش پلیئر کے خلاف4-6، 5-7 سے فتح سمیٹی۔

دوسری جانب سوئزر لینڈ کے ووارینکا نے سپینش نکلوس المارگو کو شکست دے دی،میچ کا سکور 2-6 اور 3-6 رہا۔ پیرس ماسٹرز کے کوارٹرر فائنل میں پہنچنے والے دوسرے کھلاڑیوں میں نواک جوکووچ، ڈیوڈ فیرر،یوان مارٹن ڈیل پوٹرو،ٹامس برڈیچ اور راجر فیڈرر بھی شامل ہیں۔