درجنوں وارداتوں میں ملوث عنصر عرف عنصرو ڈکیت گینگ گرفتار

گوجرانوالہ:سٹی پولیس آفیسرراجہ رفعت مختار کے ا حکامات کے پیش نظر ایس پی سٹی طارق محمود اور ڈی ایس پی قلعہ دیدار سنگھ محمد وسیم ڈار کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ قلعہ دیدار سنگھ عامر سندھو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈکیتی و رہزنی جیسی درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث عنصر عرف عنصرو ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 3خطرناک ملزمان گرفتار کر لیے۔

گرفتار ہونے والے ملزمان میں عنصر عرف عنصرو (سرغنہ)ولد سلطان قوم مصلی سکنہ جہلن’شہزاد ولد ریاست قوم مصلی سکنہ بہلول’اشرف ولد محمد خان قوم مصلی سکنہ ٹھٹہ وسائو شامل ہیں۔ملزمان نے دوران تفتیش درجنوں سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزمان تھانہ قلعہ دیدار سنگھ میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

یاد رہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان نے دوران ڈکیتی پولیس مقابلہ میں پولیس کے ایک رضا کار کو بھی ہلاک کیا تھا اور موٹر سائیکل سوار ہو کر اور پیدل مسلح ہو کر نکلتے اور دن دھاڑے ویران چوکوں اور گلیوں میں نقب لگا کر شریف شہریوں سے اسلحہ کے زور پر قیمتی اشیاء چھین لیتے اور بعض اوقات مزاحمت کرنے پر فائرنگ سے بھی گریز نہ کرتے۔