چکوال کی خبریں 2/11/2013

محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس عزا کی سیکورٹی کے پیش نظر چھپڑ بازار چکوال یکم محرم سے لے کر دس محرم تک کے لیے خالی کروا لیا
چکوال(ٍڈسٹرکٹ رپورٹر)محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس عزا کی سیکورٹی کے پیش نظر چھپڑ بازار چکوال یکم محرم سے لے کر دس محرم تک کے لیے خالی کروا لیا گیا۔فیصلہ ڈی سی او اور ڈی پی او چکوال کے چھپڑ بازار دورے کے بعد کیا گیا۔ہوم ڈپارٹمنٹ نے ضلع چکوال کو پنجاب کا تیسرا بڑا حساس ترین علاقہ قرار دے رکھا ہے۔ ڈی سی او یاور حسین اور ڈی پی او ڈاکٹر معین مسعود نے گزشتہ روز چھپڑ بازار چکوال کا تفصیلی معائنہ کیا۔چھپڑ بازار چکوال کو سیکورٹی رسک قرار دئیے جانے کے بعد ڈی سی او چکوال نے ٹی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ یکم سے لے کر دس محرم تک چھپڑ بازار میں لگائے گئے تمام ٹھیے اور ریڑھیاں اٹھوا کر بازار کو مکمل طور پر خالی رکھیں۔مقامی انتظامیہ نے چھپڑ بازار چکوال میں باقاعدہ اعلانات کروا دئیے ہیں کہ یکم تا دس محرم تک بازار کو مکمل خالی رکھا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ انرجی کافقدان یا دہشت گردی نہیں بلکہ تعلیم کی تباہ حالی ہے
چکوال(ٍڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق عسکری شخصیت اور مسلم لیگ ن کے رہنما لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ آج پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ انرجی کافقدان یا دہشت گردی نہیں بلکہ تعلیم کی تباہ حالی ہے۔جہالت،دہشت گردی کو جنم دیتی ہے ۔سماجی و معاشی ترقی کا دارومدار قدرتی وسائل کی دستیابی سے بھی زیادہ افردی قوت کے معیار پر ہوتا ہے۔ اور افرادی قوت کو معیاری بنانے کا راز تعلیم میں ہی پنہاں ہے۔وہ بھون روڈپر نجی کالج میں تقریب سے خطاب کررہے تھے۔لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا کہ ہم نے گزشتہ 66سالوںمیں تعلیم پر دھیان نہیں دیا۔ یہی وجہ ہے کہ سرکاری تعلیمی ادارے بدحالی کا شکار ہیں۔اساتذہ کی تربیت کانظام اور غیر معیاری ہونے اور ان کی تعیناتیاں سیاسی بنیادوںپر اور سفارشی بنیادوں پر ہونے کی وجہ سے تعلیم کا شعبہ مسائل سے دوچار ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میں پچیس ملین بچے سکول نہیں جا سکتے۔جنرل(ر) عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ جاپان نے قدرتی وسائل کی کمی کے باوجود صرف علمی معیشت کے زور پر اپنے آپ کو عالمی معیشت میں بلندترین مقام دلوایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر یونیورسٹیاں غیر معیاری ہیں اور خواندگی کی شرح پچاس فیصد سے بھی کم ہے جبکہ جعلی ڈگریوں کے کیسز پارلیمنٹ کی دہلیزبھی عبور کرچکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ تعلیم کا مطلب دوسروں کو علم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ لوگوں نے تعلیم کو کاروبار بنا لیا ہے اور مہنگے تعلیمی اداروں پچاس فیصد آبادی کے غریب مگر ذہین بچے داخلہ لینے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔انہوںنے کہا کہ بڑے بڑے سکول سسٹم چلانے والوں کو کم از کم بیس فیصد کوٹہ غریب گھرانوں کے طلباء و طالبات کو میرٹ پر چل کر مختص کرنا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لڑائی جھگڑا کے مقدمہ میں نامزد ملزمان اکرام اور اسلم سکنہ میاں مائر کو بری کر دیا
چکوال(ٍڈسٹرکٹ رپورٹر)علاقہ مجسٹریٹ چکوال نبیل حسین کاہلوںنے تھانہ ڈھڈیال کے لڑائی جھگڑا کے مقدمہ میں نامزد ملزمان اکرام اور اسلم سکنہ میاں مائر کو بری کر دیا ملزمان کی پیروی محمد آصف ملک ایڈووکیٹ نے کی۔ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہو کر خاتون پر تشدد کیا اور اس کے دانت توڑ دئیے۔ جرم ثابت نہ ہونے پر عدالت نے بری کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چکوال(ٍڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسڑکٹ بار چکوال کے رکن اور معروف قانون دان محمد آصف ملک ایڈووکیٹ کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ذیلی ونگ ایم وائی او MYOکے ضلعی صدر اختر بٹ نے ایم وائی او MYOکا ضلعی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا ہے اور اس سلسلہ میں مقامی تیظموں کو سرکلر جاری کر دیا ہے۔ محمد آصف ملک ایڈووکیٹ کو ضلعی سیکرٹری مقرر کرنے کے بعد ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا جس میں ضلع بھر میں MYOکی تنظیم سازی کے لئے تحصیل سطح پر کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے مطابق تحصیل چکوال کے لئے محمد آصف ملک ایڈووکیٹ، ناصر محمود، انجم ضیائ، چکوال شہر کے لئے کامران حسین، چوہدری شیر الطاف، تحصیل تلہ گنگ کے لئے محمد عرفان، زاہد حسین، کلرکہار کے لئے ملک شبیر اعوان، ملک ثاقب، چوآسیدن شاہ کے لئے ملک شبیر اعوان، راجہ حماداور لانیئرر ونگ کے لئے محمد عارف بٹ ایڈووکیٹ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بھر میں عہدیداروں کی تقرریاں مقامی ایم این اے اور ایم پی اے کی مشاورت سے کی جائے گی۔اور ضلعی صدر اختر بٹ کی منظوری سے اعلان کیا جائے گا۔ نئے عہدیدار کے لئے کم ازکم پانچ سال مسلم لیگ (ن) اور MYOسے وابستگی لازم قرار دی گئی ہے تاکہ MYOبیرونی حملہ آوروں سے محفوظ رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او چکوال اور اسسٹنٹ کمشنر چکوال کی جانب سے کمشنر راولپنڈی کو بجھوائی گئی
چکوال(ٍڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی سی او چکوال اور اسسٹنٹ کمشنر چکوال کی جانب سے کمشنر راولپنڈی کو بجھوائی گئی سفارشات کو منظور کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار کمشنر راولپنڈی ڈویژن خالد مسعودچوہدری نے گزشتہ روز ضلع بھر کے حلقہ بندیوں کی سماعت کے دوران کیا۔ چکوال شہر کی وارڈ نمبر 8اور وارڈ نمبر 9میںترمیم کے بارے میں چوہدری عمران قیصر عباس اور وارڈ نمبر 9سے کونسلر کے امیدوار چوہدری عشرت عباس کے بھائی چوہدری اقدس عباس کی جانب سے اٹھائے گئے قانونی اعتراضات کی ابتدائی سماعت کے بعد ڈی سی او چکوال یاور حسین نے ان دونوں وارڈز میں ترمیم کرکے ایک الگ وارڈ بنانے کی سفارش کی تھی۔جسکی سماعت کمشنر راولپنڈی نے کی ، چوہدری عمران قیصر عباس اور چوہدری اقدس عباس کی جانب سے پیروی معروف قانون دان اور سابق سیکرٹری ڈسڑکٹ بار چکوال خواجہ محمد اصغر فاروق ایڈووکیٹ نے کی۔یاد رہے کہ سابق وارڈ نمبر آٹھ سے الیکشن لڑنے کے خواہش مند آزاد امیدوار سکندر جٹ کے اعتراضات ڈی سی او چکوال نے پہلے ہی مسترد کر دیئے تھے ،گزشتہ روز کمشنر راولپنڈی کے پاس ہونے والی سماعت میں وارڈ نمبر آٹھ اور نو میں کی جانے والی ترمیم کے حوالے سے اعتراضات عائد کرنے والے امیدوار سکندرجٹ پیش ہی نہ ہوئے ۔ عوامی حلقوں نے سکند جٹ کی کمشنر راولپنڈی کے پاس دوران سماعت غیر حاضری پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے اور عوامی حلقوں نے انکی غیر حاضری کو بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔